سلطان باہو۔طلبہ وطالبات قوم کے معمار، توجہ صرف پڑھائی پرکھیں، ظفراقبال حیدری، ایجوکیشن آفیسر، نسل نو منشیات سے بچانا وقت کاتقاضا ہے،ظفرمرزا،صدر بہبود کونسل
سلطان باہو (سٹارنیوز )طلبہ وطالبات قوم کے معمار، توجہ صرف پڑھائی پرکھیں، ظفراقبال حیدری، ایجوکیشن آفیسر، نسل نو منشیات سے بچانا وقت کاتقاضا ہے،ظفرمرزا،صدر بہبود کونسل، تفصیلات کےمطابق سماجی بہبود کونسل احمد پور سیال کے تعاون سےڈسٹرکٹ نارکوٹکس کنٹرول کمیٹی جھنگ کے زیر اہتمام انسداد منشیات کے حوالہ سے جوائنٹ فورسز کالج دارالسکینہ روڈ جھنگ میں ایک سیمینار اور واک زیر صدارت ظفر اقبال حیدری ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سکینڈری جھنگ منعقد ہوا۔جس میں کالج ہزا کے طلباء،پروفیسرحضرات اور دیگر نے خطاب کیا۔سیمینارسے خطاب کرتے ہوۓ ظفر اقبال حیدری ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جھنگ نے کہا کہ طلباء قوم کا معمار ہیں۔تمام طلباء کو اپنی تمام توجہ پڑھائی کی جانب مرکوز کرنی چاہیئے نہ کہ کسی اور جانب ۔اور اپنے والدین کے خوابوں کی تعبیر بنیں۔عدنان حسین رجوکہ پرنسپل ادارہ نے کہا کہ ہمارے میں نظم وضبط بہتر ہے۔ہفتہ وار اور ماہانہ میٹنگ کی جاتی ہیں جن پر ہر پہلو پر توجہ دی جاتی ہے ۔اورطلباء کو تلقین کی کہ آپ اپنی پڑھائی کی جانب توجہ رکھیں ۔اوراپنے جھنگ بلکہ ملک کا نام روشن کریں اگر منشیات جیسی لعنت کی خبر ہو تو کالج انتظامیہ کو دیں ۔مزید برآں ظفر اقبال عاصم صدر سماجی بہبود کونسل نے کہا کہ منشیات نسل نو کو تباہی کے دہانے پر جارہی ہے ۔طلباءفیشن کے طور پر منشیات کا استعمال کرتے ہیں ۔اسکا ترارک بے حد ضروری ہے۔خود بھی بچیں اور دوسروں کو بھی بچائیں ۔آخر میں طلباء میں سرٹیفکیٹ اور واک کا اہتمام کیا گیا ۔












