آئی جی پنجاب کے عوام دوست ویژن کے ثمرات ، اندراج مقدمات کیلئے عدالت سے رجوع کرنے میں رواں سال پچاس فیصد سے زائد کمی ۔ ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے SIPS پروٹوکولز کے مطابق اندراج مقدمات کے حوالے سے پولیس افسران کو احکامات جاری کئے ۔
جھنگ (سٹارنیوز) آئی جی پنجاب کے عوام دوست ویژن کے ثمرات ، اندراج مقدمات کیلئے عدالت سے رجوع کرنے میں رواں سال پچاس فیصد سے زائد کمی ۔ ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے SIPS پروٹوکولز کے مطابق اندراج مقدمات کے حوالے سے پولیس افسران کو احکامات جاری کئے ۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کے عوام دوست ویژن کے ثمرات ، اندراج مقدمات کیلئے عدالت سے رجوع میں رواں سال پچاس فیصد سے زائد کمی ۔ ڈی پی او محمد راشد ہدایت کا کہنا تھا کہ ضلع بھر کے تھانہ جات میں SIPS پروٹوکولز کا نفاذ اور ہر نوعیت کے جرائم میں اندراج مقدمات اور تفتیش کے حوالے سے ٹائم لائن مقرر کی گئی ہیں ۔ اس حوالے سے پولیس افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ SIPS پروٹوکولز اور آئی جی پنجاب کے سٹینڈنگ آرڈرز کے مطابق احکامات عمل میں لائے جائیں ۔ شہریوں کی شکایات کے ازالے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر ڈسٹرکٹ پولیس آفس اور ایس ڈی پی اوز کے دفاتر میں کھلی کچہریوں کے انعقاد سے کسی بھی نوعیت کے جرائم کی صورت میں مقدمات کے فوری اندراج سے شہریوں کی بروقت داد رسی یقینی بنائی جا رہی ہے جس سے اندارج مقدمات کیلئے عدالت میں داخل کی جانے والی پٹیشنز میں سال 2023 کے مقابلے میں رواں سال پچاس فیصد سے زائد کمی ائی ہے ۔ شہریوں کا پولیس پر بڑھتا اعتماد اس بات کا عکاس ہے کہ آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق تھانہ جات میں SIPS پروٹوکولز کو نافذ العمل کیا جا رہا ۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ شہری پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی جرائم کی فوری اطلاع پولیس کو دیں تاکہ SIPS ایس او پیز کے مطابق مقدمات کا اندراج کیا جا سکے ۔ ڈی پی او نے واضح کیا کہ آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق پبلک سروس ڈلیوری میں مزید بہتری کیلئے اقدامات عمل میں لائے جارہے ہیں ۔












