جھنگ۔عالمی یوم شہر ی دفاع کے موقع پر محکمہ سول ڈیفنس جھنگ کے زیر اہتمام گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج جھنگ میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا

جھنگ( سٹارنیوز)عالمی یوم شہر ی دفاع کے موقع پر محکمہ سول ڈیفنس جھنگ کے زیر اہتمام گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج جھنگ میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیاجس میں سول ڈیفنس آفیسراسد سلیمان، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجزنعیم خان لشاری،پروفیسر رضا شاہ عابد سمیت دیگر متعلقہ سٹاف اور طلباءو طالبات نے شرکت کی۔ سول ڈیفنس آفیسراسد سلیمان نے عالمی یوم شہر ی دفاع کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ہنگامی حالات سے نمٹنے ، تخریب کاروں اور سماج دشمن افراد پر کڑی نظر رکھنے کے حوالہ ے خصوصی لیکچرز دیئے۔انہوںنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اندرونی او ربیرونی نا گہانی آفات سے نبرآزما ہونے کےلئے ہر شہری کےلئے سول ڈیفنس کی تربیت ضروری ہے۔ کیونکہ مضبوط شہری دفاع مضبوط معیشت کی ضمانت ہے۔ انہوںنے کہا کہ افواہوں کو پھیلانااور ان کی تصدیق کئے بغیرعمل کرنا ملک دشمنی کے مترادف ہے۔عوام شہری دفاع کی تربیت حاصل کرکے انسانیت کی خدمت کریں۔بعد ازاں سیمینار کے اختتام پرحفاظتی تدابیر پر مبنی پمفلٹس تقسیم کئے گئے اور ریلی بھی نکالی گئی۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

رپورٹ علی رحمان انصاری