جھنگ۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر “ستھرا پنجاب” مہم پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا گیا ہے

جھنگ(سٹارنیوز)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر “ستھرا پنجاب” مہم پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے میونسپل کمیٹیز،ضلع کونسل اور لوکل گورنمنٹ کے افسران سے میٹنگ کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شاہراہوں،گلی،محلوں،گاؤں اور گراوئنڈز میں پڑے کوڑے کو فوری اٹھایا جائے۔وال چاکنگ،پوسٹرز اور بینرز کا خاتمہ کرکے وائٹ واش کیا جائے۔سیوریج کے حوالے سے شکایات کے ازالہ کو فوری یقینی بنایا جائے۔سڑکوں کے اطراف گڑھوں کو بھرنے پر کام شروع کیا جائے۔تجاوزات کے خاتمہ کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔فلٹریشن پلاٹس کی صفائی اور ورکنگ حالت کو فوری چیک کرکے رپورٹ کیا جائے۔خراب سٹریٹ لائٹس کو مرمت و تبدیل کرنے پر کام کا آغاز کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے میونسپل کمیٹیز کے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ شہر میں کوئی مین ہولز کھلا نہیں رہنا چاہیے۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

رپورٹ علی رحمان انصاری