ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت کی زیر قیادت خواتین پر تشدد کے خلاف شعور اجاگر کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس آفس تا پریس کلب جھنگ آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا

جھنگ( سٹارنیوز)ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت کی زیر قیادت خواتین پر تشدد کے خلاف شعور اجاگر کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس آفس تا پریس کلب جھنگ آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او محمد راشد ہدایت کی زیر قیادت خواتین پر تشدد کے خلاف شعور اجاگر کرنے کیلئے آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا ۔ آگاہی واک میں ، ماہم واحد اسسٹنٹ کمشنر UT ، خواتین پولیس افسران کی کثیر تعداد شریک ہوئی ۔ آگاہی واک ڈسٹرکٹ پولیس آفس سے شروع ہو کر پریس کلب جھنگ اختتام پزیر ہوئی ۔ ڈی پی او محمد راشد ہدایت کا کہنا تھا کہ آگاہی واک کا مقصد خواتین پر تشدد کو روکنا اور انکے حقوق کے حوالے سے آگاہی دینا ہے۔ خواتین پر تشدد کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ حکومت پنجاب و آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق خواتین پر جسمانی و نفسیاتی تشدد اور جنسی ہراسگی کی روک تھام کیلئے انٹی ویمن ہراسمنٹ سیل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس سے خواتین پر تشدد ، ہراسگی اور ڈومیسٹک وائلنس کی روک تھام کیلئے اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں ۔ تشدد کی روک تھام میں کامیابی اس صورت ممکن ہے جب ہم تشدد کے خلاف آواز اٹھائیں گے اسے رپورٹ کریں گے۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ معاشرے کے تمام طبقات کو خواتین پر تشدد کی روک تھام اور صنفی مساوات کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا ۔ خواتین کسی بھی تشدد کی صورت میں پولیس کا بروقت اطلاع دیں تاکہ مجرمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جا سکے ۔

رپورٹ علی رحمان انصاری