احمدپورسیال پنجاب فوڈ اتھارٹی جھنگ کی نااہلی کی وجہ سے بیکریوں پر ناقص ترین مٹیریل سے تیار ہونے والی چیزوں سے شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے اور صفائی و ستھرائی کے ناقص ترین انتظامات ہیں وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف سے نوٹس کا مطالبہ

احمدپورسیال( سٹارنیوز) تفصیلات کے مطابق تحصیل احمدپورسیال شہر و گردونواح میں تحصیل انتظامیہ اور پنجاب فوڈ اتھارٹی جھنگ کی نااہلی کی وجہ سے ضلع بھر میں بیکریوں پر ناقص ترین مٹیریل سے تیار ہونے والی اشیاء سے شہری شدید بیمار ہونے لگے اور صفائی ستھرائی کے ناقص ترین انتظامات ہیں جس کی وجہ سے شہری شدید پریشان جبکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی جھنگ کی تمام تر کارکردگی بس فوٹو سیشن تک محدود بد قسمتی سے کمشنر فیصل آباد اور ڈپٹی کمشنر جھنگ بھی اپنے اپنے دفاتر تک محدود ہو کر رہ گئے تحصیل احمدپورسیال شہر کی سیاسی و سماجی اور صحافی برادری کا وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز،چیف سیکرٹری پنجاب اور ڈی جی پنجاب فوڈ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل احمدپورسیال شہر سمیت ضلع بھر میں بیکریوں کی سخت چیکنگ کی جائے اور ناقص مٹیریل سے تیار ہونے والی اشیاء کو ضائع کیا جائے اور بیکریوں کے مالکان کے خلاف قانونی کاروائی کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے

رپورٹ ذیشان ظفر گوندل احمدپورسیال