افسوس ناک خبر
ملتان میں لین دین کے تنازعے پر چچا نے فائرنگ کرکے دو بھتیجوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا

ملتان (سٹارنیوز)ملتان میں لین دین کے تنازعے پر چچا نے فائرنگ کرکے دو بھتیجوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ تھانہ قطب پور کے علاقے چاہ جموں والا میں پیش آیا جہاں لکڑ منڈی چوک کے رہائشی دو سگے بھائی شیخ آفاق اور شیخ شہیر علی اپنے چچا کے گھر رقم لینے گئے تو وہاں دونوں بھائیوں کا اپنے چچا اور کزن سے جھگڑا ہوگیا جس کے نتیجے میں چچا شہزاد نے دونوں بھتیجوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں بڑا بھائی شیخ آفاق سینے پر گولی لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ،،،، جبکہ شیخ شہیر اور دیگر دو افراد زخمی ہوگئے ،،، جن کو نشتر اسپتال منتقل کیا گیا تو دوسرا بھائی شیخ شہیر بھی نشتر اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا ، پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم شہزاد کو گرفتار کرلیا جبکہ اسکا بیٹا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں ،،، جاں بحق بھائیوں کی نماز جنازہ نمبر مارکیٹ کے گراؤنڈ میں ادا کی گئی جس کے بعد انہیں آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا! زرائع

رپورٹ ۔