سیالکوٹ تھانہ رنگپورہ کے علاقہ سول ھسپتال میں مشتعل ہجوم کے ھاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والا شخص عابد دم توڑ گیا،

سیالکوٹ( سٹارنیوز)تھانہ رنگپورہ کے علاقہ سول ھسپتال میں مشتعل ہجوم کے ھاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والا شخص عابد دم توڑ گیا،ملزم عابد تھانہ سبز پیر کے مقدمہ قتل میں ملوث تھا ۔اس مقدمہ میں بچوں کی لڑائی پر دو گروپوں میں جھگڑا ھوا ، جس میں ملزم عابد بھی مضروب ھوا ،پولیس ملزم عابد کا میڈیکل بنوانے سول ھسپتال پہنچی ، ہتھکڑی لگے زخمی ملزم کو ہولیس سے چھین کر ملزمان جنکی تعداد 35 تھی نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایاگیا تھا،پولیس کے مطابق تھانہ سبز پیر کے علاقے میں جھگڑے میں ملوث ملزم عابد پر سول ہپستال کے احاطہ میں وحشیانہ تشدد کیا گیا، ملزمان نے نے ملزم عابد پر اینٹوں پتھروں سے تشدد کیا تشدد کی ویڈیو منظرعام پر آ گئی تھی،جس پر تھانہ رنگپورہ میں مقدمہ درج ھوا تھا۔پولیس نے سات افراد کو گرفتار کیا جبکہ دیگر ملزمان تاحال مفرور ھیں ،پولیس کے مطابق ان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارھے ھیں ۔مضروب ملزم عابد کو تشویشناک حالت میں لاھور منتقل کر دیا گیا تھا جہاں آج وہ دم توڑ گیا۔

رپورٹ زبیر احمد صدیقی سٹارنیوز سیال کوٹ