عید الفطر کے موقع پر امن و امان کا قیام یقینی بنانے کے حوالے سے ڈی پی او محمد راشد ہدایت کی زیر صدارت اجلاس عام اور عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا گیا۔ ڈی پی او نے قیام امن اور فرائض کی مؤثر انجام دہی پر پولیس افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی
جھنگ (سٹارنیوز
)عید الفطر کے موقع پر امن و امان کا قیام یقینی بنانے کے حوالے سے ڈی پی او محمد راشد ہدایت کی زیر صدارت اجلاس عام اور عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا گیا۔ ڈی پی او نے قیام امن اور فرائض کی مؤثر انجام دہی پر پولیس افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی ۔ تفصیلات کے مطابق عید الفطر کے موقع پر امن و امان کا قیام یقینی بنانے کے حوالے سے ڈی پی او محمد راشد ہدایت کی زیر صدارت اجلاس عام اور عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا گیا ۔ اجلاس عام/عید ملن پارٹی میں ایس پی انوسٹی گیشن جاوید اقبال ، جملہ ڈی ایس پیز ، جملہ ایس ایچ اوز ، انچارج برانچز دفتر پولیس اور پولیس افسران کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ ڈی پی او نے قیام امن اور فرائض کی مؤثر انجام دہی پر پولیس افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی ۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ پولیس افسران اور جوان میرے خاندان کی ماند ہیں جنکی بہترین ویلفئیر اولین ترجیح ہے ۔ آج ہمارے یہاں اکٹھے ہونے کا مقصد جھنگ پولیس کے افسران اور جوانوں کی قیام امن کیلئے کاوشوں کو سراہنا اور انکی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ آپ اپنے فرائض مزید لگن اور ایمانداری سے سر انجام دیں ، ہم سب نے ملکرایمان داری اور خوش اخلاقی کے ساتھ جرائم کا خاتمہ اور شہریوں کی خدمت کو اپنا نصب العین بنانا ہے ۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی جانب سے ویلفئیر کے مختلف پراجیکٹس پر کام جاری ہے تاکہ پولیس افسران پوری تندہی، لگن اور ایمانداری سے فرائض سرانجام دے سکیں ۔ پروگرام کے اختتام پر تقریب میں شریک پولیس افسران کو کھانا پیش کیا گیا ۔












