مرغی ریٹس پر تنازعہ،جھنگ میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا فیصلہ
جھنگ:(نامہ نگار) خرم شہزاد انصاری صدر پنجاب پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن جھنگ نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کے دوران کہا گورنمنٹ 50 روپے کم ریٹ پر چکن فروخت کرنے کا کہہ رہی جبکہ ہمیں ہمین فیڈ مہنگے داموں دی جارہی ہے مرغی کی پرورش پر بہت زیادہ اخراجات آتے ہیں گورنمنٹ کی جانب سے پولٹری فارمر کو ریلیف فراہم نہیں کیا جاتا 17 اپریل بروز بدھ سے پنجاب بھر میں ہڑتال کی کال دی گئی ہے جس پر جھنگ میں بھی عمل درآمد ہوگا مکمل طور پر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جائے گی روز روز کی پریشانی سے بہتر اپنے رزق حلال کے لئے حقوق کی آواز کو بلند کرنا ہے۔اس موقع پر حافظ عمار ڈھڈی،ملک عثمان ودیگر شاپس والے موجود تھے۔
رپورٹ علی رحمان انصاری













