سٹی پریس کلب شورکوٹ کا اجلاس عوامی مسائل اجاگر کرنے اور مثبت صحافت کو فروغ دینے کا عزم

شورکوٹ ( سٹارنیوز) سٹی پریس کلب کا ماہانہ اجلاس صدر پریس کلب عمران نواز کملانہ کے زیر صدارت منعقد ہوا
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شورکوٹ میں عوام کو درپیش مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ محکموں میں موجود بدعنوان عناصر کو ثبوتوں کے ساتھ بے نقاب کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ شورکوٹ میں مثبت صحافت کے فروغ کے لئے سینئرز کی قیادت میں بیوروکریسی سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے اچھے کام کو سراہنے اور معاشرے میں موجود مسائل کو اجاگر کرنے کا سلسلہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اجلاس میں صدر پریس کلب عمران کملانہ، چیئر مین مہرعبدالواحد مجاہد صاحب وائس چیئر مین چوہدری عاطف شہزاد، سینئر وائس پریذیڈنٹ محمد مبشر مغل، نائب صدر جہانزیب عزیز جنرل سیکرٹری محمد اویس امیر مغل، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کلیم اللہ فنانس سیکرٹری ملک مجاہد علی ممبر الیکشن کمیشن، چوہدری محمد انور خان فرقان راٹھور جوائنٹ سیکریٹری اور نے شرکت کی۔