سگھرپور کا مارتھ خاندان ضلع جہلم کی شان

مارتھ خاندان کا تعلق دریائے جہلم کے کنارے واقع گاؤں سگھرپور تحصیل پنڈدانخان ضلع جہلم سے ہے۔ چوہدری سکھا خاں مارتھ کے سات بیٹے تھے ۔ تمام مارتھ خاندان کے افراد جو بیوروکریسی میں مختلف عہدوں پر فرائض سر انجام دے رہے وہ چوہدری سکھا خاں مارتھ کی نسل سے ہیں۔
چوہدری صالح محمد مارتھ قبل از تقسیم پولیس میں بھرتی ہوے اور ترقی کرتے ہوے ڈی ایس پی سی آئی اے پنجاب کے طور پر 1969 میں ریٹائر ہوئے ۔اور ریٹائرمنٹ کے بعد اپنے بھائیوں کے ساتھ منڈی بہاوالدین میں شفٹ ہو گئے اور اسی وجہ سے مارتھ خاندان کے تمام لوگ منڈی بہاوالدین میں رہائش پذیر ہیں۔

چوہدری صالح محمد مارتھ کے تین بیٹے ہیں
سب سے بڑے بیٹے ڈاکٹر غلام قادر ناصر ایم بی بی ایس کرکے 1968 میں ڈاکٹر بنے ۔
ڈاکٹر غلام قادر کی بیٹی روبینہ ناصر سی ایس ایس کر کے پاکستان ریلوے میں سی ایس پی آفیسر بنی۔اس وقت بیسویں گریڈ میں پاکستان ریلوے ہیڈ کوارٹر میں خدمات سر انجام دے رہی ہیں ۔ ڈاکٹر غلام قادر کے بیٹے نعمان ناصر مارتھ صاحب ملتان میں سول جج تعینات ہیں ۔

صالح محمد کے دوسرے بیٹے کا نام چوہدری محمد ایوب مارتھ تھا انہوں نے 1971 میں سی ایس ایس کا امتحان پاس کیا اور ڈسٹرکٹ مینیجمینٹ گروپ میں شامل ہوئے۔ سیکریٹری پنجاب، اور کمشنر لیول جیسے عہدوں پے فائز رہے چوہدری محمد ایوب مارتھ کی وفات اشرف مارتھ کے شہادت کے پانچ دن بعد 11 مئی 1997 کو ہوئی۔

صالح محمد کے تیسرے بیٹے کا نام چوہدری اشرف مارتھ تھا جو 1974 میں سی ایس ایس کا امتحان پاس کر کے 4th CTP میں پولیس سروس میں شمولیت اختیار کی۔ اور مئی 1997 میں گوجرانوالہ میں بطور SSP پنجاب پولیس تعیناتی کے دوران دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہو گئے۔

چوہدری اشرف مارتھ کی شادی سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی ہمشیرہ کے ساتھ ہوئی تھی۔
سابق نگران وزیراعلی پنجاب سید محسن رضا نقوی اور چوہدری سالک حسین ایم این اے چوہدری اشرف مارتھ شہید کے داماد ہیں۔
چوہدری محمد اشرف مارتھ شہید کے اکلوتے صاحبزادے منتی اشرف مارتھ اپنا بزنس سنبھالتے ہیں اور مارتھ خاندان کے روح رواں ہیں۔ منتی اشرف مارتھ سابق نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کے داماد ہیں۔
شہید اشرف مارتھ سابق ڈپٹی جنرل مینجر حبیب بنک سلیم مسعود مارتھ اور منیر مسعود مارتھ DIG پنجاب پولیس کے ماموں ہیں۔

چوہدری غلام حیدر مارتھ نے 1978 میں سی ایس ایس کا امتحان پاس کر کے پولیس سروس کو اٹھویں کامن میں جوائن کیا اور ایڈیشنل ائی جی پنجاب کے طور پر خدمات انجام دی غلام حیدر مارتھ چوہدری اشرف مارتھ شہید کے چچا زاد بھائی ہیں۔ ان کا ایک بیٹا فوجی فرٹیلائزرز میں بڑے عہدے پر فائز ہے۔
موجودہ ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر مارتھ (پی اے ایس) سابق ڈی آئی جی چوہدری غلام حیدر مارتھ کی بیٹی ہیں۔

غلام حیدر مارتھ کے بڑے بھائی بہادر خان مارتھ پروفیسر تھے۔ ان کے بیٹے چوہدری عامر مارتھ ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب ملتان ہیں اور چوہدری ماجد مارتھ پاکستان آرمی میں میجر ہیں۔

مارتھ خاندان کو سیاسی افق پر پہچان تحصیل پنڈدانخان میں چوہدری محمد اسلم مارتھ نے دی۔ 1988 سے بلدیاتی ساست میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ چوہدری محمد اسلم مارتھ ولد دائم خان یونین کونسل پنڈی سید پور کے ناظم اور پنڈدانخان کےتحصیل ناظم رہے ہیں اور 2015 میں چیرمین یونین کونسل پنڈی سید پور بھی منتخب ہوئے۔

ان کے بڑے بیٹے محمد وقاص اسلم مارتھ (پی ایم ایس 5) آج کل ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اٹک ، دوسرے بیٹے اعتزاز اسلم مارتھ (پی ایم ایس 5) ڈپٹی کمشنر ساہیوال اور سب سے چھوٹے بیٹے غلام مرتضیٰ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔ چوہدری محمد اسلم مارتھ کی بیٹی بھی سی ایس پی آفیسر ہیں۔اور لاہور میں تعینات ہیں ۔
اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان مراد حسین نیکوکارہ (پی ایم ایس 7) اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی لاہور واثق عباس ہرل (پی ایم ایس 6) چوہدری اسلم مارتھ مرحوم کے داماد ہیں۔ واثق عباس ہرل کی ہمشیرہ ڈاکٹر ثمن بھی PAS کی آفیسر ہیں اور محکمہ خزانہ میں بطور ڈپٹی سیکرٹری تعینات ہیں ۔ ڈاکٹر ثمن کے خاوند احمد زنیر چیمہ پولیس سروس سے اور لاہور میں بطور ایس پی صدر تعینات ہیں ۔

موجودہ ڈپٹی کمشنر منڈی بہاوالدین شاہد عمران مارتھ (پی ایم ایس 2) باطی خان مارتھ کے بیٹے ہیں۔ ان کے دادا کا نام لال خان تھا۔ شاہد عمران مارتھ چوہدری اسلم مارتھ مرحوم کے داماد ہیں۔ شاھد مارتھ کے والد باطی خاں سگھرپور کی سیاست کے منجھے کھلاڑی تھے اور ان کو پنچایت کی سیاست میں گرو مانا جاتا تھا ۔ چوہدری محمد اسلم مارتھ اور چوہدری باطی مارتھ نے سیاسی طور پر مارتھ فیملی کا علم بلند کیا۔

چوہدری محمد اسلم مارتھ کے بھائی محمد اشرف مارتھ ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر ریٹائر ہوئے ان کے بڑے بیٹے سعد اشرف مارتھ 2016 میں سی ایس ایس کر کے ڈپٹی کمشنر ایف بی آر گجرات تعینات ہیں اور ان کے بھائی اسد اشرف پنجاب ریونیو اتھارٹی میں ہیں۔
فضل کریم کے صاحبزادے منیر مسعود مارتھ سی ایس ایس کر کے پولیس سروس اف پاکستان میں منتخب ہوئے اج کل وہ ڈی ائی جی کوہٹہ تعینات ہیں اس سے قبل منیر مسعود مارتھ ڈی پی او چکوال/ سی پی او ملتان/ آر پی او گجرانوالہ جیسے عہدوں پہ تعینات رہ چکے ہیں ان کے بڑے بھائی سلیم مسعود مارتھ نے سی ایس ایس کا امتحان پاس کیا اور پوسٹل سروس میں بطور سی ایس پی افسر منتخب ہوئے لیکن انہوں نے حبیب بینک کو 1997 میں جوائن کر لیا اج کل وہ ابھی بینک کے اعلی عہدے پر فرائض سر انجام دے رہے ہیں

مارتھ فیملی کا شمار پنجاب کے پڑھے لکھے خاندانوں میں ہوتا ہے۔ یہ صرف ضلع جہلم اور منڈی بہاؤالدین کے خاندانوں کی مختصر سی معلومات ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب میں کافی اضلاع میں مارتھ قبیلہ کے لوگ آباد ہیں جن میں اکثریت پڑھے لکھے ہیں اور اعلی عہدوں پر فائز ہیں اور ملکی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

Geo awaz News
zee9 News HD TV
MB Din HD
Riaz Nawaz tuheede Sandhanwala