قلعہ احمد آباد (نامہ نگار)مرکزی انجمن تاجران قلعہ احمد آباد (نارووال) کی جانب سے گرمی کی شدت کو دیکھتے ہوئے بازار میں فوری طور پر ٹھنڈے پانی کے کولر نصب کرنے کا فیصلہ ہوا جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے مختلف دوکانوں کے آگئے واٹر کولر رکھ دیئے گئے جس سے ٹھنڈا پانی باآسانی لوگوں کو مل سکے گا جبکہ مرکزی انجمن تاجران کی جانب سے آگ بجانے والے آلات بھی دفتر میں لا کر رکھ دیئے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے میں مدد مل سکے
اس موقع پر مرکزی انجمن تاجران قلعہ احمد آباد کے صدر احتشام بٹ کا کہنا تھا پہلے مرحلے میں 8 جگوں پر کولر رکھے گئے ہیں جبکہ کچھ دنوں بعد دوسرے مرحلے میں باقی دوکانوں کے آگئے بھی انشاء اللہ مزید کولر رکھے جائے گئے اور ان کا مزید کہنا تھا کے پرندوں کے پانی کے لیے بھی برتن خرید لئے گئے ہیں آج سے ہی ان کو بھی مختلف جگہوں پر رکھا جا رہا ہے
اُن کا مزید کہنا تھا کے انشاء اللہ بہت جلد ہمارا وفد وفاقی وزیر احسن اقبال سے ملاقات کرے گا اور اُن سے قلعہ احمد آباد کے لیے اسٹریٹس لائٹس، پانی والا فلٹر و دیگر منصوبوں پر بات ہو گی ،ہمارا مقصد قلعہ احمد آباد کے لیے زیادہ سے زیادہ ترقیاتی کاموں کو مکمل کرنا ہے
رپورٹ زبیر احمد صدیقی