چونیاں ۔ تحصیل میونسپل کمیٹی کے جناح ہال میں چونیاں پریس کلب کی پہلی پروقار تقریب کا انعقاد کیا کیا گیا

چونیاں( سٹارنیوز )۔ تحصیل میونسپل کمیٹی کے جناح ہال میں چونیاں پریس کلب کی پہلی پروقار تقریب کا انعقاد کیا کیا گیا جس میں تحصیل بھر کے صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی چونیاں پریس کلب کی پروقار تقریب میں سپریم کونسل کے اراکین کی مشاورت سے پہلی عبوری کابینہ جن میں ،صدر، جنرل سیکرٹری اور نائب صدر کا چناؤ کیا گیا ۔صدر چونیاں پریس کلب چوہدری مشتاق، جنرل سیکرٹری کے عہدے پر سید رضوان کاظمی جبکہ نائب صدر رانا واجد علی کو منتخب کیا گیا۔ چونیاں پریس کلب کی سپریم کونسل کی طرف سے پر پرامن اجلاس منعقد کرنے پرسپریم کونسل کے چیئرمین مین و ممبران کو تحصیل بھر سے آئے ہوئے صحافیوں نے بہترین ورکنگ جرنلسٹ کا عبوری انتخاب 2024 کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔جبکہ اس پروقار تقریب کے موقع پر چونیاں پریس کلب کے چیرمین سینئر صحافی فیاض احمد دھون نمائندہ 92 نیوز کی کوشش اور خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں نو منتخب صدر چوہدری مشتاق کی جانب سے تاج پوشی کی گئی۔ اس موقع پر چیئرمین فیاض احمد دھون اور سپریم کونسل ممبر میاں عدیل اشرف نے اپنے خطاب میں کہا کہ تحصیل بھر کے تمام صحافیوں کو چاہیے کہ وہ اپنی گروپ بندی کی صحافت کو دفن کر کے چونیاں پریس کلب میں شامل ہو کر خواب کو حقیقت میں بدلیں، چونیاں پریس کلب کو مزید مضبوط مستحکم بنائیں تاکہ ہر سال تمام صحافی جمہوریت اور امن پسند طریقے سے سالانہ انتخابات کی روایت قائم کر کے چونیاں پریس کلب کے الیکشن میں حصہ لے کر ایک جمہوری کیبنٹ کا انتخاب کر سکیں تاکہ علاقائی صحافیوں کے مسائل حل ہوں سن کے مستقبل کے لیے جدوجہد ہو ان کے بچوں کی تعلیم، صحت جیسے مسائل حل ہوں علاقائی صحافیوں کے تمام بنیادی ضروری حقوق کا بہتر انداز میں تحفظ ہو سکے۔