افتخار خان بلوچ صدر پاکستان مسلم لیگ ن پی پی 130 کی طرف سےآفس پاکستان مسلم لیگ ن پی پی 130 ضلع جھنگ میں جشن آزادی کے موقع پر ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا

گڑھ مہاراجہ (سٹارنیوز)افتخار خان بلوچ صدر پاکستان مسلم لیگ ن پی پی 130 کی طرف سےآفس پاکستان مسلم لیگ ن پی پی 130 ضلع جھنگ میں جشن آزادی کے موقع پر ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر اہم سیاسی و سماجی شخصیات، اعجاز خان بلوچ جاوید اقبال خان بلوچ مجاھد عباس جھونجا مقامی رہنما، میں سردار محمد عارف کشمیری ضلعی جوائیٹ سیکرٹری مسلم لیگ ن جھنگ عاصم علی خان بلوچ جنرل سیکرٹری پی پی 131 اے ڈی خان بلوچ قیصر خان بلوچ طاہر خان بلوچ محمد عمران مہدی شاھد خان بلوچ مھر ناصر علیخنانہ چوہدری شکیل واہلہ ملک امتیاز حسین رانا عبدالحی ملک شوکت عباس صدر یوتھ میڈیا ٹیم محمد عرفان نائب صدر یوتھ میڈیا ٹیم اور پارٹی کے عہدیداران اور کارکنان موجود تھے۔تقریب کے دوران، آفس میں رہنما نے قومی پرچم لہرایا اور پاکستان کی آزادی کی سالگرہ منانے کے لیے خصوصی کیک بھی کاٹا۔ تقریب میں آزادی کے حصول میں ملک کی قربانیوں اور پاکستان مسلم لیگ ن کے کردار کو اجاگر کیا گیا۔خطاب کرتے ہوئے، رہنما نے کہا کہ 14 اگست 1947 کو ملنے والی حقیقی آزادی کا جشن منانے کا یہ دن ہمارے عزم و حوصلے کی تجدید کا ہے۔ انہوں نے موجودہ حالات میں قومی یکجہتی اور ترقی کے لیے مل جل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

رپورٹ ملک عرفان حیدر