14 اگست جشن آزادی کے سلسلے میں جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک کی جانب سے تا حیات چیئرمین سردار عبداللہ ملک کی زیر نگرانی شاندار ریلی نکالی گئی

جھنگ (سٹارنیوز)14 اگست جشن آزادی کے سلسلے میں جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک کی جانب سے تا حیات چیئرمین سردار عبداللہ ملک کی زیر نگرانی شاندار ریلی نکالی گئی جو کلمہ چوک نیا شہر اور میلاد چوک جھنگ شہر سے شروع ہو کر ایوب چوک پر اختتام پزیر ہوئی ۔ آج کے دن جھنگ کی عوام نے اپنے گھروں سے نکل کر اور ریلی میں شمولیت اختیار کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ جھنگ ڈویژن نہ صرف وقت کی ضرورت بلکہ جھنگ دھرتی کا حق بھی ہے جو ہم لے کر رہیں گے ۔ اس ریلی کو کامیاب بنانے میں حافظ عمیر الغزالی ، علی رحمان انصاری ، حافظ عبدلواحد ، رانا رئیس راجپوت ، شہباز نجمی ، چوہدری نعمان گل ، اسامہ رحمان ، عمران شاہد ، میاں حسن ، شیخ انیس ، سانول خان ، رانا رمضان ، رانا مختار اور نزاکت بلوچ سمیت دیگر سینئر اور نئی قیادت نے بھرپور کردار ادا کیا ۔ میں ریلی میں شریک ہونے اور اسے کامیاب بنانے والے تمام کارکنان اور شہریوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ ان شاء اللہ جھنگ ڈویژن ضرور بنے گا ۔

اب ہمارا ایک نعرہ ، جھنگ ڈویژن بناؤ ہمارا
تیرا نعرہ میرا نعرہ، جھنگ ڈویژن بناؤ ہمارا₹

دعا گو ۔۔ محمد ریاض شاہد منگوانی بلوچ
کارکن جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک