سرگودھا:تھانہ پھلروان پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
ڈکیتی، راہزنی چوری اور موٹر چوری کے 14 مقدمات میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
گرفتار ملزمان میں شعیب اور سرفراز شامل
گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 06 لاکھ 48 ہزار کا مال مسروقہ برآمد
مال مسروقہ میں موٹر سائیکل، نقدی،رکشہ،موبائل،پنکھے اور پیٹر انجن شامل ہیں
برآمد ہونے والا مال مسروقہ بعد از قانونی کاروائی اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا
گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے مزید انکشافات کی توقع ہے
گرفتار ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائے گی ڈی پی او
انسداد جرائم کے لیے سرگودھا پولیس ہر لمحہ کوشاں ہے ڈی پی او سرگودھا ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی
رپورٹ محمد آصف علی سٹارنیوز سرگودھا












