لیہ ۔جمعیت علماۓ اسلام ضلع لیہ کے انٹرا پارٹی انتخابات مکمل

فتح پور//(محمد یاسین )جمعیت علماۓ اسلام ضلع لیہ کے انٹرا پارٹی انتخابات زیرنگرانی صوبائ ناظم انتخابات محمدنورخان ہانس مکمل۔انتخابات مدرسہ جامعہ اشرف المدارس میں ہوۓ۔ضلع بھر سے چارسو سے زائد ووٹروں نے شرکت کی۔ضلعی امیر کیلیے مفتی منیراحمد نقشبندی اور سابق امیر قاری محمدرمضان رحیمی میں مقابلہ ہوا۔مفتی منیراحمد نقشبندی نے 190 جبکہ قاری رمضان رحیمی نے 152 ووٹ حاصل کیے اسطرح مفتی منیر احمد نقشبندی 38 ووٹوں سے برتری حاصل کرکے ضلعی امیر منتخب ہوگیے۔جبکہ ضلعی جنرل سیکرٹری کیلیے مولانا حسین احمد مدنی اور قاری منورحسین کے درمیان مقابلہ ہوا۔قاری منور حسین واضح برتری سے جنرل سیکرٹری منتخب ہوۓ ہین۔الیکشن کا عمل انتہائ صاف شفاف اور پرامن رہا۔أخر میں جیتنے والے امیدواروں کو مبارک بادیں پیش کی گئیں۔

رپورٹ محمد یاسین سٹارنیوز لیہ