نیشنل پریس کلب جوانہ بنگلہ /رنگ پور کا اجلاس صدر مہر وسیم عباس کھرل کی زیر صدارت منعقد ہوا

مظفر گڑھ ( سٹارنیوز)پریس کلب جوانہ بنگلہ /رنگ پور کا اجلاس صدر مہر وسیم عباس کھرل کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ نیشنل پریس کلب مظلوم طبقے کی آواز بنتا رہے گا نیشنل پریس کلب رنگ پور اور جوانہ میں بالخصوص اور مظفر گڑھ میں بالعموم ناانصافیوں کے خلاف ایک مضبوط اور توانا آواز بنتا رہے گا اجلاس میں سرپرست اعلیٰ اینکر پرسن علی امجد چوہدری جنرل سیکرٹری انجینئر ملک رضوان ملانہ سینئر نائب صدر ملک عثمان ملانہ نائب صدر انصر عباس بٹ وائس چیئرمین رانا تنویر نائب صدر جاوید ساقی نائب صدر علی شیر بلوچ نائب صدر شیخ احمد رمضان چیئرمین مجلس عاملہ حسین احمد ہاشمی ایڈیشنل سیکرٹری فخر ممتاز تجرا ڈپٹی جنرل سیکرٹری آصف جوتہ عمر سجاد ملانہ نے شرکت کی اجلاس کے اختتام پر صدر نیشنل پریس کلب مہر وسیم عباس کھرل کی طرف سے پرتکلف عشائیہ بھی دیا گیا

رپورٹ میاں احمد رمضان سٹارنیوز جوانہ بنگلہ