ایم ایس او پاکستان کا 10 ربیع الاول تا 20 ربیع الاول ” عشرہ آؤ سنت کو اپنائیں” کے عنوان سے منانے کافیصلہ
اس کا مقصد آج کے نوجوان نسل کو دین اسلام کے اجتماعی نظام،فکروعمل سے روشناس کرانا ہے۔ وسیم الحسن
احمدپورسیال ( تحصیل رپورٹر )مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا 10 ربیع الاول تا 20 ربیع الاول ” عشرہ آؤ سنت کو اپنائیں” کے عنوان سے منانے کافیصلہ، نبی پاکﷺ کی سیرت طیبہ ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے،مسلمان تعلیمات نبوی ؐپر عمل کرکے کامیابی حاصل کر سکتے ہیں،نبی کریم ﷺنے مثالی نمونہ پیش کرکے مسلمانوں میں قائدانہ خصوصیات پیدا کیں۔ ان خیالات کا اظہار ناظم اطلاعات و نشریات مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ساؤتھ پنجاب وسیم الحسن نے اپنے جاری کردہ بیان میںکیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ناظم اعلیٰ مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ارسلان کیانی کے حکم پرMSOپاکستان ملک بھر میں 10 ربیع الاول تا 20 ربیع الاول ” عشرہ آؤ سنت کو اپنائیں” کے عنوان سے منایاجائے گا،اس کا مقصد آج کے نوجوان نسل کو دین اسلام کے اجتماعی نظام،فکروعمل سے روشناس کرانا ہے، اور ان کی ایسی علمی، فکری، عملی اور اخلاقی تربیت کرنی ہے، کہ وہ دین اسلام کے نظام کو سمجھ کر اپنے معاشرے کی تعمیروترقی میں ایک مفید کردار ادا کرسکیں۔
رپورٹ سیف اللہ صدیقی کھوکھر












