ہم کتنے خوش قسمت ہیں جنہیں پروردگار نے اس عظمت اور شان والے آقائے دو جہاں سرور کائنات رحمت العالمین کا امتی ہونے کا شرف عطا فرمایا ہے ۔مولانا صاحبزادہ مبشر حسن سیالوی

کوٹ مومن (سٹارنیوز)ممتاز علمائے دین حضرت مولانا صاحبزادہ مبشر حسن سیالوی صاحب نے میلادالنبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے گفتگو فرماتے ہوئے کہا کہ ہم کتنے خوش قسمت ہیں جنہیں پروردگار نے اس عظمت اور شان والے آقائے دو جہاں سرور کائنات رحمت العالمین کا امتی ہونے کا شرف عطا فرمایا ہے جس کی خواہش انبیاء کرام نے بھی کی تھی آپ پوری دنیا کے لئے رحمت العالمین بن کر تشریف لائے اور وہ لوگ جنہوں نے ساری زندگی سرکار مدینہ کو دکھ پہنچاۓ آپ نے ان کے لئے بھی کبھی بددعا نہیں کی تھی طائف والوں نے پتھروں سے سرکار کے جسم مبارک کو لہو لہان کر دیا آپ ایک پتھر کی اوٹ میں زخموں سے چور تشریف فرما تھے کہ حضرت جبرائیل تشریف لائے اور عرض کی یارسول اللہ اگر آپ حکم فرمائیں تو اللہ تعالیٰ کے حکم سے بڑا پتھر طائف والوں پر گرا کر انہیں کچل دوں مگر میرے آقا نے فرمایا ہمیں دنیا میں رحمت بناکر بھیجا گیا ہے ہم کسی کی بربادی کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے صاحبزادہ مبشر حسن سیالوی صاحب نے فرمایا کہ ہمارے آقا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پہلے آنے والی قوموں پر صرف ایک غلطی پر اجتماعی عزاب نازل ہوئے کسی قوم کو غرق کر دیا گیا کسی کی شکلیں بگاڑ دی گئیں ہم واحد امتی ہیں جن کے حفاظت اور اجتماعی عذاب سے نجات کے لئے ہمارے آقا نے اپنے رب سے وعدہ لیا ہے آپ نے ساری زندگی اپنی امت کی بخشش کے لئے دعائیں مانگیں کبھی جتنی محبت سرکار نے اپنی امت سے کی ہے دنیا کی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی جب میدان محشر میں ہر شخص اور پہلے آنے والے انبیاء کرام کو اپنی بخشش کی پڑی ہوگی اور ہر طرف ایک ہی صدا بلند ہوگی یاربی یاربی ایسے ہم سب پریشان ہوں گے کہ ہمارا کیا بنے گا ایسے میں اچانک ٹھنڈی ہواؤں کے جھونکوں میں کاندھوں پر کالی کملی سجائے میرے آقا یا امتی یا امتی پکارتے ہوئے تشریف لائیں گے سبحان اللہ دنیا میں بھی امت کی فکر اور آخرت میں بھی امت کی فکر میرا رب جب پوچھے گا میرے پیارے محبوب کیا چاہتے ہو تو سرکار فرمائیں پرودگار میری امت کو بخش دے میرا رب فرمائے گا خوش ہو جا میرے محبوب جسے دل چاہے اسے بخشوا لے جشن عیدمیلادالنبی کے بارے میں صاحبزادہ مبشر حسن سیالوی صاحب نے فرمایا کہ آپ کی آمد پر عرش اور فرش پر خوشیاں منائی جاتی ہیں ہمیں گھر گھر آقا کی محفلیں سجانی چائیں اور زیادہ سے زیادہ درود سلام کے نذرانے پیش کریں اور اپنی زندگیوں کو سرکار مدینہ کی سنتوں پر عمل پیرا ہو کر زندگی بسر کرنی چاہیے اور ہر وقت صبح شام اٹھتے بیٹھتے اپنے آقا پر درود شریف پڑھیں کیونکہ درود شریف عرش مبارک بھی پڑھا جاتا ہے اور ہماری طرف سے پڑھے جانے والے درود کی قبولیت یقینی ہوتی ہے