تحصیل پریس کلب احمدپور سیال
کے زیر اہتمام 12 ربیع الاول بروز منگل کو کلمہ چوک پر
تقریب بسلسلہ جشن عید میلاد النبی ص منعقد ہوئی
جس کے مہمان خصوصی
ملک غلام جیلانی آڑھتی
ضلعی صدر جماعت الصالحین جھنگ
سابق نائب صدر بین المذاہب امن کمیٹی پنجاب
میاں محمد افضل
تحصیلدار احمدپورسیال
جبکہ
صدارت حبیب مہدی منظر
صدر تحصیل پریس کلب نے کی
تقریب سے مہمان خصوصی ملک غلام جیلانی آڑھتی ، ہیڈ ماسٹر ( ر) آزاد کشمیر چوہدری شکیل الرحمٰن نائب ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ ن سردار محمد عارف کشمیری ، خطیب جامع مسجد گلزار مدینہ قاری قمر اقبال ، صدر تحصیل پریس کلب حبیب مہدی منظر ، جنرل سیکریٹری تنویر حسین نے خطاب کرتے ہوئے سرور کونین ، رحمت اللعالمین ، حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں نزرانہ عقیدت پیش کیا اور سیرت طیبہ پر روشنی ڈالی
سرپرست اعلیٰ ملک مجاہد عباس جواد نائب صدر فرحت عباس بھٹی ،،جوائنٹ سیکرٹری محمد عمران بھٹہ انفارمیشن سیکرٹری ثقلین عباس بھٹی،فنانس سیکریٹری ملک حفیظ الرحمن کھوکھر،آفس سیکرٹری چوہدری عبدالمجید کشمیری،
سینیئر صحافیوں چوہدری محمد عرفان چدھڑ چیئرمین پریس کلب ، حاجی حجاز علی بٹ صدر پریس کلب ، گڑھ مہاراجہ سے نمائندہ دنیا سابق صدر پریس کلب شیخ محمد حسین ، نمائندہ سنو ٹی وی محمد عامر ، صدر انجمن تاجران چوہدری محمد نوید ، سینیئر ممبر بار ایسوسی ایشن احمدپور سیال ایڈووکیٹ چوہدری محمد اسحاق گجر ، معروف سیاسی و سماجی شخصیت ظفر اقبال کشمیری ،میونسپل کمیٹی عملہ شوکت علی ، عنصر عباس، مظفر حسین ، عملہ ریونیو غلام عباس جعفری پٹواری سمیت شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی
اس موقع پر تحصیل پریس کلب احمدپور سیال کی جانب سے کیک کاٹا گیا
اور ملکی سلامتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی گئی
# رپورٹ محمد عمران بھٹہ روزنامہ نوائے انصاف لاہور
جوائنٹ سیکرٹری تحصیل پریس کلب احمدپور سیال 03016259159












