ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کی خصوصی ہدایات پر شہر میں سیوریج کے درینہ مسائل کا مستقل بنیادوں پر ازالہ جاری ہے۔اس ضمن میں میونسپل کمیٹی جھنگ نے ڈسپوزل اسٹیشن گھوگھے والی کو مکمل طور پر فنگشنل کر دیا گیا

جھنگ(سٹارنیوز)ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کی خصوصی ہدایات پر شہر میں سیوریج کے درینہ مسائل کا مستقل بنیادوں پر ازالہ جاری ہے۔اس ضمن میں میونسپل کمیٹی جھنگ نے ڈسپوزل اسٹیشن گھوگھے والی کو مکمل طور پر فنگشنل کر دیا گیا۔ڈسپوزل اسٹیشن عرصہ دراز سے بند ہونے سے ملحقہ علاقوں میں سیوریج کے حوالے سے بد ترین صورتحال کا سامنا تھا۔ڈسپوزل اسٹیشن سے متعلقہ لائنوں کی صفائی،نئے مین ہولز کی تعمیر اور مسنگ لائنوں کو لنک کر دیا گیا ہے۔ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی جھنگ خرم شہزاد بھٹی،سی او میونسپل کمیٹی و پوری ٹیم نے دن رات کوشش کے بعد ڈسپوزل اسٹیشن کو فنگشنل کروایا۔ڈسپوزل اسٹیشن کے فنگشنل ہونے سے کچا ریلوے روڈ، پکا ریلوے روڈ، محلہ فرید آباد ،تقوی مسجد، مین بازار جھنگ سٹی ، بستی عبداللہ پور، بستی گھوگھے والی۔ جھنگ سٹی سمیت متعلقہ علاقوں سے سیوریج مسائل کا ازالہ ہو گا۔
٭٭٭٭٭٭

رپورٹ علی رحمان انصاری