ہسپتال میں ہر آنے والے مریض کو فوری طور پر چیک کریں اور ان سے اخلاق سے پیش آئیں ،تمام مریضوں کو ادویات ہسپتال سے ہی فراہم کی جائیں ، شکایت پر سخت کاروائی ہو گی ، اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر عائشہ خان

احمدپورسیال( سٹارنیوز) ہسپتال میں ہر آنے والے مریض کو فوری طور پر چیک کریں اور ان سے اخلاق سے پیش آئیں ،تمام مریضوں کو ادویات ہسپتال سے ہی فراہم کی جائیں ، شکایت پر سخت کاروائی ہو گی ، یہ بات اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر عائشہ خان صاحبہ نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کے سرپرائز وزٹ کے موقع پر ڈاکٹرز و دیگر عملہ کو ہدایات دیتے ہوئے کی ٫ اسسٹنٹ کمشنر نے ڈیوٹی روسٹر ، صفائی کی صورتحال و دیگرانتظامات و سہولیات کا جائزہ لیا ، اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر ممتاز حسین و دیگر ڈاکٹرز بھی موجود تھے ، اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر عائشہ خان صاحبہ نے اپنے دورہ کے دوران آوٹ ڈور ، ان ڈور وارڈ،گائنی وارڈ اور جنرل وارڈ، ڈینگی وارڈ، ایمرجنسی وارڈ، ڈینٹل وارڈ، لیبارٹری، سمیت دیگر وارڈز کو چیک کیا اور وہاں مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا، انہوں مختلف وارڈز میں جا کر مریضوں کی عیادت کی اور ان سے ادویات کی دستیابی اور انکے علاج معالجے کے حوالے سے دریافت کیا ، اسسٹنٹ کمشنر صاحبہ نے ڈاکٹرز کی حاضری کو چیک کیا، انہوں نے مریضوں کو تمام ادویات ہسپتال سے فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں ، انہوں نے ہدایت کی کہ عوام الناس کو ہر طرح سے بہتر سہولیات فراہم کریں ، مریضوں اور انکے لواحقین کو ہسپتال میں ہربوقت صاف ستھرے واش رومز، بیٹھنے کی جگہ اور پینے کا صاف پانی ہر وقت دستیاب ہونا چاہیے ، انہوں نے تمام سٹاف و ڈاکٹرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ڈیوٹی کو پوری دیانتداری اور خدمت کے جذبہ کے تحت سر انجام دیں ، مریضوں اور انکے لواحقین سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں ، آخر میں انکا کہنا تھا کہ عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی کو ہر گز برداشت نہیں کروں گی۔

Assistant Commissioner Ahmed Pur Sial

DC_Jhang

#رپورٹ_ملک_سیف_اللہ_صدیقی_کھوکھر//تحصیل رپورٹر //#جنرل_سیکرٹری تحصیل پریس کلب احمد پور سیال 03014324625