ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی تھانہ شورکوٹ کینٹ میں کھلی کچہری ۔ شہریوں کی شکایات کے فوری حل کیلئے احکامات جاری

جھنگ (سٹارنیوز)ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی تھانہ شورکوٹ کینٹ میں کھلی کچہری ۔ شہریوں کی شکایات کے فوری حل کیلئے احکامات جاری۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی تھانہ شورکوٹ کینٹ میں کھلی کچہری میں شہریوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی، ڈی پی او نے مختلف نوعیت کے معاملات میں پیش ہونے والے 27 شہریوں کے مسائل سن کر فوری حل کیلئے احکامات جاری کئے۔ ڈی پی او نے جرائم کی روک تھام کیلئے شورکوٹ سٹی اور کینٹ میں شاہین اسکواڈ میں اضافے کا بھی اعلان کیا۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ متاثرہ شہریوں کی توقعات پر پورا اترنا ہمارا فرض ہے ۔ کھلی کچہری میں شکایات کے فوری حل اور مقدمات کے بروقت اندراج سے شہریوں کی داد رسی یقینی بنائی جا رہی ہے اور انصاف کی راہ میں حائل ٹاؤٹ مافیا کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے ۔ پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ تھانوں کی سطح پر شہریوں کے مسائل قانونی تقاضوں کے مطابق فوری حل کئے جائیں ۔ ڈی پی او نے چوری کی وارداتوں کی روک تھام کیلئے ٹھیکری پہرہ کو فعال رکھنے کیساتھ ساتھ ایس ایچ او کو منشیات فروشوں ، قحبہ خانوں، رسہ گیر ٹاؤٹ مافیا کے خلاف زیرو ٹارلینس پالیسی اپنانے کی بھی ہدایت۔

رپورٹ علی رحمان انصاری