انجینئر خان اختر عباس خان بلوچ۔

تحریر۔عمران مہدی

ایک عہد ساز شخصیت۔۔ اک سوچ۔۔ ایک فکر ایک شعور کا نام باکردار بلند اخلاق باکمال۔ انسان جو اپنے خلوص نیتی اور رفاہی کاموں کی وجہ فتح پور پیرٹی کوٹ بہادر گرد و نواح کے آکاش پہ ترقی و رفاہ عام کا سورج بن کے ابھرنے لگا۔

وہ ایک مکینیکل انجنئیر ہیں۔ آئل اینڈ گیس کی کمپنی چمئین ایکس کے پاکستان کے ہیڈ اور باقی کمپنیوں کے جو آئل اینڈ گیس سے ریلیٹڈ ہیں۔ ان کی ریکمنڈیشن سے کام کر رہی ہیں۔ وہ اپنے کام میں انتہائی ماہر اور قیمتی انسان ہیں۔

دو دن قبل ان کے آفس بوہڑ والا نزد فتح پور پیرٹی ان سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔ ۔۔کمال محبت عزت سے ملے اور دیر تک محو گفتگو رہے۔ میرا سوال تعلیمی ڈگریوں کی بہتات کے باوجود معاشرہ اخلاقی انحطاط کا شکار کیوں پہ ۔۔کمال دلیل و منطق سے ہماری راہنمائی فرمائی ۔ اسلام سے گہری محبت ان کی شیف میں بہت زیادہ اسلامی کتب کا موجود ہونا اان پہ دسترس رکھنا ان کو بہت ممتاز کر گیا۔

علاقائی محرومی کے خلاف علم بغاوت بلند کیے اختر خان صاحب کافی مضطرب دکھائی دئیے۔ گرڈ سے الگ فیڈر بوہڑ والا جو علاقہ کے لیے بڑا اہم پروجیکٹ تھا کہ بعد 1122 کی ایمبولینس اب 1122 کی بلڈنگ پہ پیش رفت کے بعد انشا اللہ علاقہ کو کوقت بہادر شاہ جیسے پسماندہ علاقہ کو تحصیل بنوانے پہ تل چکے ہیں۔ روڈ میپ ہسپتال اور انسانی خدمت کے تمام پہلو پہ دیر تک گفتگو کرتے رہے اور ہم انہیں دیر تک داد دیتے رہے۔

ایسے ملٹی ٹیلنٹڈ اور علاقہ کا درددل رکھنے والے سپوت کو ہمارا سلام ۔۔۔اپ جئیں اور خدا کرے آپ کے تمام خواب تعبیر کو پہنچے ۔

عمران مہدی ۔۔۔۔۔سماجیات۔۔۔۔۔۔ٹیم کاشف سلطان