گڑھ مہاراجہ(سٹارنیوز)بچیوں کی تعلیم ان کا حق بھی ہے اور قومی فریضہ بھی،ملک مبشر حسن،ایک مرد پڑھاتو فرد پڑھا،جبکہ ایک عورت نے پڑھا تو کنبہ پڑھا۔ شیخ امتیازرحمانی
تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول گڑھ مہاراجہ میں “انٹرنیشنل گرل ڈے” کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ملک مبشر حسن ,شیخ امتیازرحمانی چیف میڈیاایڈوائزر انگلش ٹیچرز ایسو سی ایشن پنجاب ب نے کہا اسلام نے عورتوں کو معاشرے میں امتیازی حیثیت سے نوازا ہے،عورت ایک ماں کی وجہ قابل جنت ،ایک بہن کی وجہ سے قابل فخر،ایک بیٹی کی وجہ سے قابل شفقت،ایک بیوی کے روپ میں قابل تکریم ہے۔آج کے دن کی اہمیت اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق بچیوں کو تعلیم وتعلم کے برابر مواقع میسر میسر ہونے چاہیئں۔پاکستان میں بھی عورتوں کو مردوں کے شانہ بشانہ ترقی کے بھر پور سہولتیں دستیاب ہیں۔حکومت کی جانب سے بچیوں کی تدریس کیلیے زیور تعلیم کا قابل تحسین پروگرام جاری ہے جس میں بچیوں کیلیے تعلیمی وظائف دیۓ جارہے ہیں۔اس موقع پر سینیئر ٹیچر چوہدری عبدالرزاق،چوہدری غلام مصطفی چیمہ،بشیر ترابی،ظفرعباس،آصف علی،محمدسبطین،نجف علی، ناصر عباس،شیخ امتیازرحمانی،چیف میڈیاایڈوائزر انگلش ٹیچرز ایسو سی ایشن پنجاب بھی موجود تھے۔