رزق حلال کیلئے جدوجہد بھی عبادت ہے۔ دوران تجارت رزق میں برکت کیلئے نمازوں کابھی اہتمام کیا جائے خواجہ محبوب الہی
گڑھ مہاراجہ( سٹارنیوز )رزق حلال کیلئے جدوجہد بھی عبادت ہے۔ دوران تجارت رزق میں برکت کیلئے نمازوں کابھی اہتمام کیا جائے خواجہ محبوب الہی۔تفصیلات کےمطابق الحاج حضرت خواجہ محبوب الٰہی نسیم سجادہ نشین دربار عالیہ وادی عزیز شریف چنیوٹ کی گڑھ موڑ پیزا ورلڈ آمد ۔مریدین کی طرف سے بھرپور استقبال پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی پیر صاحب نے مختصر گفتگو کی اورملک و ملت کی خیر و برکت کے لیے دعا فرمائی اس موقع پر جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک کے صدر رائے انصر صدیقی ، پیزا ورلڈ کے آنر رانا عمران ، حاجی جاوید اقبال محبوبی و مریدین کی کافی تعداد موجود تھی
رپورٹ ملک عرفان حیدر













