پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز جہلم ویلی کے صدر نبیل انجم عباسی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے
ہٹیاں بالا(بیورورپورٹ) پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز جہلم ویلی کے صدر نبیل انجم عباسی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے اُن کی دعوت ولیمہ کی تقریب اتوار کے روز میرج ہال گڑھی دوپٹہ (بڈھیارہ) میں منعقد ہوئی جس میں سیاسی سماجی رہنماوں سمیت مقامی قائدین،سرکاری محکموں کے افیسران،عمائدین علاقہ،صحافیوں اور عام شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی دعوت ولیمہ کی تقریب میں مہمانوں کی مختلف قسم کے مزیدار اور لذیذ کھانوں سے خاطر تواضع کی گئی جس سے مہمان خوب لطف اندوز ہوئے دعوت ولیمہ میں شرکت کرنے والے مہمانوں نے دولہا نبیل انجم عباسی کو زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا آخر میں نبیل انجم عباسی اور اہلخانہ کے دیگر افراد نے ولیمہ میں شرکت کرنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا گیا نبیل انجم عباسی کی دعوت ولمیہ کی تقریب ایک بڑے اجتماع میں تبدیل دکھائی دی گئی۔۔۔۔












