گڑھ مہاراجہ (محمدعمرفاروق) للہ فاونڈیشن کے زیر اہتمام ظفراقبال باجوہ کی خصوصی کاوش سے احمدپورسیال میں 30 جوڑوں کی اجتماعی شادی کا اہتمام کیا گیا
تفصیلات کے مطابق احمدپورسیال حسین مارکی میں للہ فاونڈیشن کے زیر اہتمام 30 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا گیا، للہ فاونڈیشن کی مرکزی کابینہ نے UK سے خصوصی طور پر ایونٹ میں شرکت کی، اس بڑے ایونٹ میں مقررین کا کہنا تھا کہ رضائے الہی کے حصول کے لیے خدمت انسانیت کا سفر جاری رکھیں گے۔چوہدری کبیر احمد، پسماندہ علاقوں میں یہ تقریب مہکتے گلدستے کی طرح ہے۔ریاض بہار، یہ ساٹھ لوگ نہیں بلکہ ساٹھ خاندانوں کو ملانے کی سعادت نصیب ہوئی، ظفراقبال باجوہ، ڈونرز سے اظہار تشکر، زوجین کیلئے مودت کی دعا کرتے ہیں، شیخ امتیازاحمدرحمانی، و دیگر نے ایونٹ کے شرکاء اظہار خیال کیا،
اس ایونٹ میں صاحبزادہ ڈاکٹر کاشف سلطان، چوہدری رضوان قدیر چیمہ، رائے انصرصدیقی، ماسٹر مختار خان، ڈاکٹر لیلی رباب، مس شناوس، ملک نعیم اظہر، شیخ محمد حسین، ملک مدثر حنیف بوسن، حیدر علی بھڈوال، سمیت شرکت کرنے والے معزز مہمانان گرامی نے للہ فاونڈیشن کے ممبران چوہدری ظفر اقبال باجوہ، عمران مہدی، رانا محمد نعیم، جابر خان، رانا خالد محمود، رانا فیصل عدیل، چوہدری مزمل، انصر خان بلوچ، شہروز حاذق، انصر علی تابش، طیب عزیز، ڈاکٹر رمضان، گوہر خان لنگاہ، کو خراج تحسین پیش کیا، اس موقع پر میڈیا نمائندگان چوہدری غلام شبیر طاہر، حبیب منظر مہدی، رائے ایاز اکبر، عمار یاسر، قمر شاہ، عامر علی، رانا محمد سلیم، محمد عمرفاروق، علی امجد چوہدری، امجد علی ڈھول، مسٹر غلام شبیر، عمران بھٹہ، غلام شبیر میو، اقبال مولائی، سیف اللہ صدیقی، میاں احمد رمضان، سمیت دیگر صحافیوں نے شرکت کی، ان کے علاوہ دلہن اور دلہوں کے عزیز و اقارب سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی، ایونٹ کے اختتام پر تمام شرکاء کیلئے کھانے کا بھی اہتمام کیا گیاتھا،
گڑھ مہاراجہ (محمدعمرفاروق) للہ فاونڈیشن کے زیر اہتمام ظفراقبال باجوہ کی خصوصی کاوش سے حسین مارکی احمدپورسیال میں 30 جوڑوں کی اجتماعی شادی کا بڑا ایونٹ، مزید جانیے اس رپورٹ میں
280












