انجمن تاجران احمدپورسیال کا ہنگامی اجلاس

آحمد پور سیال (سٹارنیوز)انجمن تاجران احمدپورسیال کا ہنگامی اجلاس بمقام صدر انجمن تاجران احمدپوسیال کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا جس میں محمد اسماعیل خان بلوچ چیئرمین انجمن تاجران،چوہدری محمدصدیق مئیو صدر انجمن تاجران،چوھدری محمد علی اسی جنرل سیکرٹری انجمن تاجران،محمد ناصر جاوید نائب صدر سوم انجمن تاجران،سیٹھ حاجی محمد اکرم ایگزیکٹو ممبر جھنگ انجمن تاجران ،چوہدری خرم وحید خالد،میاں محمد شیخ عارف،عمران سلیمان، چوہدری اللہ رکھا میو،چوہدری محمد یاسر صدیق میو،ملک فخر عالم ،ممبران انجمن تاجران اورملک سیف اللہ صدیقی کھوکھر سیکرٹری اطلاعات و نشریات انجمن تاجران نے شرکت کی اجلاس میں انجمن تاجران احمد پور سیال کے عہدیداران و ممبران نے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ احمدپورسیال کی حدود میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں سے اضافے کی وجہ سے شہری پریشان ہیں رات تورات اپ دن کو بھی ڈکیتیوں کی واردات شروع ہو گئی ہے جس کی وجہ سے دکاندار حضرات پریشان دکھائی دیتے ہیں اور دکاندار حضرات صبح اٹھ بجے دکانیں کھولتے ہیں اور شام پانچ بجے اپنی دکانیں بند کر کے گھر کی طرف چلے جاتے ہیں جس سے شہریوں کو خرید و فروخت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ہم ڈی پی او جھنگ سے مطالبہ کرتے ہیں ان ڈکیٹوں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے تاکہ شہر میں امن برقرار رہے اور شہر کی رونقیں بحال ہو جائیں اور اخر میں شہر کے امن و امان کے لیے خصوصی دعا کروائی گئی