گلبہار فلاحی تنظیم کی تقریب حلف برداری


پشاور (سٹارنیوز)جے یوآئی پاکستان کی مرکزی جنرل کونسل کے ممبر،،سابق امیدوار قومی اسمبلی این اے 32 پشاور اور سربراہ متحدہ امن کمیٹی پشاور مولانا حسین احمد مدنی ایڈوکیٹ نے گزشتہ رات گلبہار پشاور میں گلبہار فلاحی تنظیم کی تقریب حلف برداری میں بحثیت مہمان خصوصی شرکت کی اور اس موقع پر نومنتخب کابینہ سے حلف لیا اور آخر میں نومنتخب سرپرستی اعلی حاجی خلیل الرحمٰن ، صدر قاضی روح اللہ اور جنرل سیکرٹری سمیت پوری کابینہ کو مبارکباد دی اور اپنے خطاب میں کہا کہ فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کے حصہ لینا چاہیئے اور دوسروں کی خدمت کرنا اور انکے کام انا بھی اسلامی تعلیمات کا حصہ ہے انہوں نے کہا کہ اپنی مدد آپ کے تحت مذکورہ تنظیم کی خدمات علاقائی سطح پر مثالی و قابل تقلید ہیں معاشرے سے برائیوں کے خاتمے کیلئے علاقائی مشران کی سرپرستی میں فلاحی تنظیمیں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہیں اور ایسی تنظیموں کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیئے مولانا حسین احمد مدنی نے کار خیر میں اپنے ہر قسم کے تعاون کی یقین دھانی کرائی اس موقع پر تنظیم کی مجلس شوریٰ کے چیئرمین حاجی محمد سعید نے مہمانان گرامی اور آنے والے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔