جھنگ ڈویژن بناو تحریک کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس

جھنگ (سٹارنیوز)جھنگ ڈویژن بناو تحریک کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس یوسف مارکی پرانا چنیوٹ رسڈ جھنگ میں انعقاد پذیر ہوا ۔جس میں ضلع بھر سے مرکزی قیادت نے شرکت کی اور اہم فیصلہ جات کئیے ۔۔ نمبر اول ۔ دستور و منشور کو مزید بہتر کرنے کے لئیے دستور ساز کمیٹی تشکیل دی گئ۔ جو دو ماہ میں کام مکمل کرے گی اور مرکزی اجلاس میں رپورٹ پیش کرے گی نمبردو ۔ واٹر فلڑ پلانٹس کی بحالی کی مہم کو شروع کرنے کے لئیے کمیٹی تشکیل دی گئ۔ نمبر سوم ۔ جھںگ سیم نہر کو پختہ کرنے اور واٹر ٹریٹمنت پلانٹس نصب کروانے واسطے تحریک شروع کرنے لئیے کمیٹی تشکیل دی گی۔ نمبر چار۔ریلوے بحالی تحریک میں ساندل ٹرین کے حوالے سے جھنگ کمیونٹی لاہور کی کاوشوں کو سراہا گیا اور مزید اسلام اباد کی جھنگ کمیونٹی کو بھی اس میں معاونت کرنے پر ترغیب دی گئ۔۔ نمبر پانچ ۔ مولانا عرفان علی نجمی اٹھارہ ہزاری کو قائمقام صدر مقرر کر دیاگیا نمبر چھ ۔ شیخ سعد اعظم کو جھنگ کمیونٹی فیصل اباد کا آرگنائزر منتخب کرلیا گیا۔ نمبر سات ۔ہر زون سے اور تحصیل سے مرکزی کابینہ میں پرومشن واسطے ایک ایک رکن کا نام مانگ لیا گیا۔ نمبر آٹھ۔خواتین ونگ سے تعارفی میٹننگ کے انعقاد پر میڈیم عروج فاطمہ کو سرگرم ہونے اور اجلاس بلانے کا ٹاسک دیا گیا۔ نمبر نو۔ ہر مرکزی رکن پر ہزار روپیہ ہر ماہ فنڈ لاگو کیا گیا اور زون اور تحصیل لیولں کے کابینہ ممبران پر پانچ سو لاگو کیا گیا جو اسی ماہ سے دینا ہوگا ۔ہر ماہ پندرہ تاریخ تک اور نومبر میں پچیس تاریخ تک ادا کرنا ہوگا۔ نمبر دس۔ ملک محمد ابرار تحصیل احمد پور سیال کا کنوینیر اور ڈاکٹر بلال کو ترجمان منتخب کیا گیا۔ نمبر گیارہ ۔ ملک محمد ارشاد کو تحصیل اٹھارہ ہزاری کا کنوئنیر منتخب کرلیا گیا۔ اس کے علاوہ مزید فیصلے بھی کئیے گئے اخر میں دعا کروا کر اجلاس ختم کردیا گیا