سرگودھا:تھانہ بھلوال سٹی پولیس کا بڑا کریک ڈوان، لاکھوں روپے مالیت کی 34 کلو سے زائد منشیات سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی گئی
انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کے مطابق سرگودھا پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے
ایس ایچ او بھلوال سٹی سرفراز احمد نے دوران چیکنگ کار نمبری ARE 940 کو روک کر چیک کیا گیا تو کار کے خفیہ خانوں سے لاکھوں روپے مالیت کی چرس و افیون برآمد
گرفتار ملزم ذوالفقار کے قبضہ سے 24 کلوگرام چرس اور 10 کلو گرام افیون برآمد
گرفتار ملزم کا تعلق ضلع پشاور سے ہے،ملزم نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں منشیات سمگل کرنی تھی
گرفتار منشیات فروش کے خلاف منشیات سمگلنگ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے
منشیات سمگلنگ میں استعمال ہونے والی کار کو بھی قبضہ پولیس میں لیکر کاروائی شروع کر دی گئی ہے
گرفتار منشیات فروش سے تفتیش جاری ہے،مزید انکشافات کی توقع ہے
منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا ڈی پی او سرگودھا ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی
ڈی پی او سرگودھا نے ایس ایچ او تھانہ بھلوال سٹی اور انکی ٹیم کو منشیات سمگلر کے خلاف کاروائی کرنے پر شاباش دی ہے
رپورٹ محمد آصف علی سٹار نیوز سرگودھا













