ملک کلیم شہید کے قاتلوں کو جلد گرفتار کیا جائے مولانا محمد احمد لدھیانوی کی پریس کانفرنس۔۔۔۔

احمد پور سیال (سٹارنیوز)تفصیلات کے مطابق چند روز قبل قتل ہونے والے سنی علما کونسل کے کارکن نوجوان ملک کلیم اللّٰہ کھوکھر کے قاتلوں کو تاحال گرفتار نہ کیا جا سکا پولیس کی ناقص تفتیش پر سربراہ سنی علماء کونسل مولانا احمد لدھیانوی کی پریس کانفرنس سربراہ سنی علماء کونسل مولانا محمد احمد لدھیانوی کی تحصیل احمدپورسیال کے نواحی علاقہ کپوری میں ملک حاجی ملازم حسین کھوکھر کی رہائش گاہ پر آمد

نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ملک کلیم معاویہ کی شہادت پر لواحقین سے اظہار تعزیت کی

اور بعد ازاں پریس کانفرنس کی دوران گفتگو ان کا کہنا تھا کہ ملک کلیم کے قاتلوں کو جلد گرفتار کیا جائے ورنہ ملک بھر میں احتجاج کی کال دی جا سکتی ہے اور ڈی پی او جھنگ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملزمان کو ٹریس کرکے قرار واقعی سزا دیں تاکہ امن و امان کی فضاء قائم رہے اس موقع پر حافظ عبدالستار انصاری، حاجی ملازم حسین،چوہدری لیاقت میو، مولانا ممتاز فاروقی،عمران بوسن، چوہدری حسن معاویہ جٹ، ملک وسیم عباس و دیگر بھی موجود تھے

رپورٹ:محمد عرفان ہرپل چیئرمین نیشنل پریس کلب تحصیل احمد پور سیال