سماجی خدمات کے اعتراف میں شیخ امتیازرحمانی کیلئے گلوبل ایوارڈ۔مبارکباد کے پیغامات،
گڑھمہاراجہ( سٹارنیوز) سماجی خدمات کے اعتراف میں شیخ امتیازرحمانی کیلئے گلوبل ایوارڈ۔مبارکباد کے پیغامات، تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز مقامی نجی ہوٹل میں اے این کے گلوبل کے چیف ایگزیکٹو نفرحسین سواگ کی جانب سے سوشل ورکرز کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت اقصٰی ویلفیئر سوسائٹی کے صدر چوہدری ظفر اقبال باجوہ نے کی، اس موقع پر معروف علمی وادبی شخصیت شیخ امتیازاحمدرحمانی کو ان کی سماجی خدمات کے اعتراف میں انہیں اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا۔امتیازرحمانی نے اعزازی شیلڈ چوہدری ظفر اقبال باجوہ اور معروف صحافی رانا محمد نعیم سے وصول کی۔اپنی گفتگو میں امتیازرحمانی نے کہا کہ رضائے الٰہی کے حصول میں ضرورت مند اور دکھی انسانیت کی خدمت کرنے میں قلبی وروحانی سکون ملتا ہے،انہوں نے نفرحسین، ظفراقبال سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ کارکنوں کی حوصلہ افزائی سے کام کرنے میں مذید جذبات پیدا ہوتےہیں، گلوبل ایوارڈ ملنے پر ملک عرفان حیدر، رائے انصرصدیقی، صدر جھنگ ڈویژن تحریک، محمد عمرفاروق، شیخ مظہرسلیم ایڈووکیٹ، شیخ محمد حسین، حافظ محمد طلحہ، چوہدری عامرعبداللہ صدرانجمن تاجران گڑھ مہاراجہ، شیخ راشد علی، محمدعمران کلاسن،محمد آصف ڈھڈی، صدر پریس کلب رانا محمد سلیم، محمد اقبال مولائی، حکیم اعجاز حسین، ملک شاہد چوہان ،اظہرعباس ندیم، ضیغم عباس جنجیانہ سیال، شاہد عزیزمعروف صحافی ودیگرز نے مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے













