مرحوم صحافیوں کے حوالے سے پروگرام “تم یاد آتے ہو “28 نومبر کو گڑھ موڑ ہوگا۔عرفان حیدر

گڑھ مہاراجہ (سٹارنیوز)مرحوم صحافیوں کے حوالے سے پروگرام “تم یاد آتے ہو “28 نومبر کو گڑھ موڑ ہوگا۔عرفان حیدر۔تفصیلات کےمطابق پریس کلب گڑھ مہاراجہ کے مختلف عہدیداران اور صحافیوں لعل خان ندیم، قلب علی سیال، عبدالوحید بھٹہ، نویداحمد مدنی ،مخدوم حاجی تسلیم شاہ، چوہدری عبدالستار جٹ مرحومین کی برسی کے حوالے سے ایک تعزیتی پروگرام “تم یاد آتے ہو ” بتاریخ 28 نومبر بروز جمعرات دن دو بجے مقامی ہوٹل میں منعقد کیا جائے گا جس کے مہمان خصوصی ملک غلام جیلانی ہوں گے۔پروگرام کی نگرانی شیخ امتیازرحمانی کریں گے جبکہ معاونین صحافیوں میں ملک عرفان حیدر، محمد عمرفاروق، انصرصدیقی، شیخ محمد حسین، انصر خان بلوچ ہونگے۔