گڑھ مہاراجہ (محمدعمرفاروق) گڑھ موڑ کے نجی ریسٹورنٹ میں سیمینار، مرحوم صحافیوں کی صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا،
شیخ امتیاز رحمانی، رائے انصرصدیقی، ملک غلام جیلانی، چوہدری عامر عبداللہ و دیگر کا سیمنار سے خطاب

تفصیلات کےمطابق گڑھ موڑ کے نجی ریسٹورنٹ میں ماضی کی صحافت کے دمکتے ستاروں کی یاد میں تم یاد آتے ہو کے عنوان سے سمینار منعقد کیا گیا جس میں شیخ امتیاز رحمانی، رائے انصرصدیقی، ملک غلام جیلانی، چوہدری عامر عبداللہ جٹ، عمران بھٹہ، جواد وسیم، غلام مصطفی کشمیری، و دیگر نے خطاب کیا، دوران خطاب مقررین کا کہنا تھا کہ مرحوم صحافی بھائیوں کی صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ان کی صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ، انہوں نے اپنی پوری زندگی صحافتی خدمات کے ساتھ ساتھ انسانیت کی فلاح کیلئے وقف کی، تقریب کا انعقاد تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، نعتیہ کلام انصر خان بلوچ نے پیش کیا ،تقریب کے مہمان خصوصی معروف علمی شخصیت مسعود احمد یزدانی، سماجی شخصیت چوہدری ظفر اقبال باجوہ، شجاعت علی ٹیپو، شیخ محمد حسین، رانا محمد سلیم، محمدعمرفاروق، ملک عرفان حیدر، تنویر ہلچل، محمد زین نوید مدنی، چوہدری قاسم میو، چوہدری عبدالرزاق جٹ، ارشدوسیم، عارف جعفری، ضیغم جنجیانہ سیال، سیف اللہ صدیقی، عرفان ہرپل، غلام شبیر میو، چوہدری زبیر میو، شیخ طلحہ، شاہد خلیل چوہدری، احمد رمضان، طیب عزیز، شبیہ الحسن، اقبال ملائی، شاہد عباس، عبدالمعیز، و۔دیگر احباب نے شرکت کی، تقریب کے اختتام پر مرحومین کی کامل بخشش کیلئے خصوصی دعا کی گئی