لوگوں کی خدمت کرنے والے معاشرے کے بہترین انسان ہیں، قاسم رضاخان ۔خدمت انسانیت کا سفر تازیست جاری رہے گا۔ظفراقبال باجوہ، سوشل ورکرز مہکتے گلدستے کی مانند ہیں، شیخ امتیازاحمدرحمانی، سیلاب ،زلزلے کسی بھی آفت میں ہم ہمہ تن مستعد ہیں، رضوان قدیر چیمہ، رضائے الٰہی کے حصول میں کارکنان شبانہ روز مصروف ہیں، محسن رضا ڈب۔تھیلیسمیا کے مریضوں کے لیے بلڈ بینک عظیم تحفہ ہے، عمران مہدی، تفصیلات کےمطابق الخدمت فاونڈیشن، اقصٰی ویلفیئر سوسائٹی، للہ فاونڈیشن، 313آرگنائزیشن،کے سوشل ورکرز کے اعزاز میں،” بیسٹ سوشل ورکر ایوارڈ”کے حوالے سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا
گڑھ مہاراجہ (سٹارنیوز)لوگوں کی خدمت کرنے والے معاشرے کے بہترین انسان ہیں، قاسم رضاخان ۔خدمت انسانیت کا سفر تازیست جاری رہے گا۔ظفراقبال باجوہ، سوشل ورکرز مہکتے گلدستے کی مانند ہیں، شیخ امتیازاحمدرحمانی، سیلاب ،زلزلے کسی بھی آفت میں ہم ہمہ تن مستعد ہیں، رضوان قدیر چیمہ، رضائے الٰہی کے حصول میں کارکنان شبانہ روز مصروف ہیں، محسن رضا ڈب۔تھیلیسمیا کے مریضوں کے لیے بلڈ بینک عظیم تحفہ ہے، عمران مہدی، تفصیلات کےمطابق الخدمت فاونڈیشن، اقصٰی ویلفیئر سوسائٹی، للہ فاونڈیشن، 313آرگنائزیشن،کے سوشل ورکرز کے اعزاز میں،” بیسٹ سوشل ورکر ایوارڈ”کے حوالے سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس کی صدارت معروف سماجی و سیاسی شخصیت قاسم رضا خان سیال نے کی،مقررین ، قاسم رضاخان، صدر اقصٰی ویلفیئر سوسائٹی چوہدری ظفر اقبال باجوہ، شیخ امتیازاحمدرحمانی مرکزی چیف میڈیا ایڈوائزر ایٹا پنجاب، اسد فردوسی، چئیرمین فڈز فاونڈیشن،سابق چیئرمین وزیراعلٰی شکایات سیل جھنگ چوہدری رضوان قدیر چیمہ، جنرل سیکرٹری کسان بورڈ تحصیل احمدپورسیال مہرمحسن رضا ڈب، عمران مہدی،انصر تابش نے خطاب کرتےہوئے سوشل ورکرز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور انہیں معاشرے میں انسانیت کی بلا معاوضہ، بلاستائش،بلا مذہب وملت خدمت کرنے پرہیرو قرار دیا، اس موقع پر قاسم خان سیال کی جانب سے سوشل ورکرز ایوارڈ چوہدری رضوان قدیر چیمہ، شیخ امتیازاحمدرحمانی، اسد فردوسی، محسن رضا ڈب، رانا نعیم خان، مزمل طاہر، خالد محمود، عمران مہدی، رضوان مہدی، جابر خان، غالب، انصر خان بلوچ، انصر تابش، مسٹرغلام شبیر،ساگر میو، محمد فاروق، ڈاکٹر منور حسین، گوہر خان لنگاہ، ڈاکٹر طیب عزیز، ۔۔۔۔۔۔ودیگر سوشل ورکرز میں ایوارڈ تقسیم کیے گئے۔












