سابق ایم پی اے محمود بیٹنی کی والدہ کی نمازجنازہ اد

ڈیرہ اسماعیل خان(نثار بیٹنی سے) سابق ایم پی اے ٹانک محمود احمد بیٹنی، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی نثار خان بیٹنی کی والدہ اور تحصیل میئر ٹانک صدام حسین بیٹنی کی دادی کی نمازجنازہ بیساکھی گراونڈ میں ادا کردی گئی، نمازجنازہ معروف عالم دین قاری خلیل احمد نے پڑھائی جبکہ جنازہ جمعیت کے ایم پی اے مولانا لطف الرحمن، سابق وفاقی وزیر مولانا اسعدمحمود، نثار خان بیٹنی، میئر صدام حسین بیٹنی، سعیداحمد خان بیٹنی، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی کفیل احمد نظامی، پی پی پی ضلعی صدر ملک فرحان افضل دھپ، سابق صوبائی وزیر عبدالحلیم قصوریہ، آصف نواز، شاہد خان بھانڑی، ایم پی اے مخدوم آفتاب، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی قیضارخان میانخیل، ایم این اے فتح اللہ میانخیل، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی عزیزاللہ علیزئی، ڈاکٹر عبداللہ ظفری، حاجی امان اللہ بیٹنی، میجرنصراللہ بیٹنی، شوکت اللہ بیٹنی، حاجی میوا خان بیٹنی، مفتی عرفان زکوڑی، عبیداللہ بیٹنی، شان گل بیٹنی اور کثیر تعداد میں عوامی، سیاسی و کاروباری طبقے نے شرکت کی، بعدازاں مرحومہ کا جسدخاکی آبائی علاقے ڈبرہ روانہ کردیا گیا جہاں انکا دوسرا جنازہ پڑھایا جائے گا جس میں محموداحمد بیٹنی کے علاوہ انکے عزیزواقارب اور اہل علاقہ شرکت کرینگے، بعدازاں مرحومہ کو انکے آبائی قبرستان میں سپردخاک کیا جائے گا، مرحومہ علاقہ کے معروف سیاسی و سماجی شخصیت مرحوم الحاج رمضان خان بیٹنی(ڈبرہ) کی زوجہ تھیں