تحصیل احمد پور سیال میں عوامی خدمت کچہری کا انعقاد
احمدپورسیال ( سٹارنیوز)ڈپٹی کمشنر جھنگ کی ہدایت کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال ڈاکٹر عائشہ خان صاحبہ نے عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا
ریونیو عوامی کھلی کچہری میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور افسران کو اپنے مسائل بتاۓ ۔ اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر عائشہ خان نے موقع پر مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کیے ۔ درستگی ریکارڈ ،فرد کا اجرا ،انتقالات کا اجرا،رجسٹری ،انکم سرٹیفکیٹ ،معائنہ ریکارڈ ،ڈومیسائل کا اجراء اور ریونیو سے متعلقہ دیگر معاملات کو کچہری میں قائم شدہ کاؤنٹرز پر فوری حل کیے گئے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال کا کہنا تھا کہ عوام کو فوری انصاف و دیگر مسائل حل کی فراہمی اولین ترجیح ہے . لوگوں نے موقع پر مسائل حل کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ریونیو عوامی خدمت کچہری کو حکومت پنجاب کا احسن اقدام قرار دیا ۔
رپورٹ محمد عمر فاروق سٹاف رپورٹر سٹار نیوز












