مظفرگڑھ:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق ضلع کونسل ہال میں ریونیو عوامی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ 
مظفرگڑھ (سٹارنیوز):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق ضلع کونسل ہال میں ریونیو عوامی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ریونیو عوامی کچہری لگائی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عابدہ فرید اور اسسٹنٹ کمشنر عرفاں ہنجرا بھی ہمراہ تھے۔ریونیو عوامی کچہری میں ریونیو سے متعلقہ مسائل کے حل کیلئے شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان مسائل کے حل کیلئے احکامات جاری کیے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ میں اور میرے افسران ریونیو سے متعلقہ عوامی مسائل میرٹ پر حل کر رہے ہیں۔قانون کے تحت عوامی مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے۔ تحصیلوں میں بھی عوامی مسائل حل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ریونیو عوامی کچہری میں ریونیو سے متعلقہ مسائل حل ہونے پر شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن کا شکریہ ادا کیا۔۔
رپورٹ میاں احمد رمضان شیخ












