بیسٹ سوشل ورکر ایوارڈ”کاانعام،شیخ امتیاز رحمانی کے نام۔کارکنان کی حوصلہ افزائی سے ہمت واستقامت پیدا ہوتی ہے، امتیاز شیخ،

گڑھمہاراجہ(سٹارنیوز)۔”بیسٹ سوشل ورکر ایوارڈ”کاانعام،شیخ امتیاز رحمانی کے نام۔کارکنان کی حوصلہ افزائی سے ہمت واستقامت پیدا ہوتی ہے، امتیاز شیخ، تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز میرنیوالا تحصیل احمدپورسیال میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں بہترین سماجی خدمات انجام دینے پر شیخ امتیازرحمانی، چیف میڈیا ایڈوائزر ایٹا پنجاب، کو “بیسٹ سوشل ورکر ایوارڈ”دیا گیا، انہوں نے یہ ایوارڈ کسان بورڈ تحصیل احمدپورسیال کے جنرل سیکرٹری مہر محسن رضا ڈب سے وصول کیا اس موقع پر معروف شخصیات قاسم رضاخان، سابق چیئرمین وزیراعلٰی شکایات سیل جھنگ چوہدری رضوان قدیر چیمہ، صدر اقصٰی ویلفیئر سوسائٹی چوہدری ظفر اقبال باجوہ،عمران مہدی،معروف اینکر پرسن شیخ احمد رمضان، انصر تابش، انصر خان بلوچ، رانا خالد محمود، مزمل طاہر جٹ،سمیت کثیرتعداد میں سماجی، سیاسی اور صحافتی شخصیات موجود تھیں۔اپنی گفتگو میں امتیازرحمانی نے بارگاہ الرحمن و الرحیم میں اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ خدمت انسانیت میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ رکھا جائے گا۔ایوارڈ”کے ملنے پر ،شیخ مسعود یزدانی، مظہر سلیم ایڈووکیٹ، ملک عرفان حیدر رائے انصرصدیقی مرکزی صدر جھنگ ڈویژن، محمد عمرفاروق، ضیغم عباس عاجز سیال، محمدابوبکر میو،ودیگرز نے مبارکباد پیش کی ہے

رپورٹ محمد عمر فاروق