ہرٹ آف گولڈ ایوارڈ کی تقریب 13دسمبرکو گڑھ موڑ میں ہوگی۔عمران مہدی
گڑھ مہاراجہ(سٹارنیوز)۔ ہرٹ آف گولڈ ایوارڈ کی تقریب 13دسمبرکو گڑھ موڑ میں ہوگی۔عمران مہدی۔تفصیلات کےمطابق تحصیل احمدپورسیال کے ہونہار سوشل ورکرز کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس کے مہمانان اعزاز میں چوہدری ظفر اقبال باجوہ، قاسم رضاخان سیال، شیخ امتیازاحمدرحمانی، چوہدری رضوان قدیر چیمہ، مہرمحسن رضا ڈب، انصر خان بلوچ، انصر خان تابش،سمیت سوشل ورکرز کی کثیرتعداد شرکت کریں گے، اس موقع پر سوشل ورکرز کوللہ فاونڈیشن کی جانب سے”ہرٹ آف گولڈ ایوارڈ “تقسیم کیے جائیں گے اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا،
رپورٹ محمد عمر فاروق












