ماں کے قدموں تلے جنت ہوتی ہے ۔ خوش نصیب ہوتی ہے وہ اولاد جو والدین کے بڑھاپے میں انکا سہارا بنے اور انکی خدمت کر کے دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کرے۔شیخ محمد اقبال
جھنگ (علی رحمن سے) پاکستان راہ حق پارٹی پنجاب کے صدر شیخ محمد اقبال نے گل محمد کی زوجہ،ناصر محمود انصاری آف سکھر کی ہمشیرہ اور محمد فیصل گل کی والدہ محترمہ کی وفات پر اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کی اور مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کی ۔ اس موقع پر لالہ عتیق الرحمن صدر آل پاکستان انصار سپریم کونسل،فنانس سیکرٹری پاکستان راہ حق پارٹی پنجاب علی رحمن معاویہ اور صدر جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک ریاض شاہد خان بلوچ و دیگر معززین بھی موجود تھے۔ شیخ محمد اقبال نے محمد فیصل گل سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ ماں کے قدموں تلے جنت ہوتی ہے ۔ خوش نصیب ہوتی ہے وہ اولاد جو والدین کے بڑھاپے میں انکا سہارا بنے اور انکی خدمت کر کے دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کرے ۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے آمین












