#گڑھ_مہاراجہ حلقہ این اے 110 میں مظفر گڑھ خوشاب روڈ احمدپورسیال کی تعمیر نو و مرمت کا افتتاح کردیا گیا، افتتاح پاکستان مسلم لیگ ن علماء مشائخ ونگ کے سینئر نائب صدر پنجاب، و ٹکٹ ہولڈر این اے 110 صاحبزادہ مولانا محمدآصف معاویہ سیال نے کیا، افتتاحی تقریب میں خانوادہ حضرت سخی سلطان باہو صاحبزادہ زین سلطان شرکت کی اور خطاب بھی کیا، افتتاح میں حلقہ بھر سے سابق یوسی چیرمینیز، کونسلرز، سٹی ناظم سمیت ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ مولانا محمدآصف معاویہ سیال نے وزیراعلٰی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے تمام عوام دوست پیکجز کا تعارف کروایا، اور وزیراعلٰی پنجاب کا شکریہ بھی ادا کیا، قائدعوام صاحبزادہ مولانا محمدآصف معاویہ سیال کا گڑھ موڑ، گھیل پور، پیرعبدالرحمن، سمیت جگہ جگہ شاندار پرتپاک استقبال کیاگیا، دوسری جانب عوام کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ ن کا تحصیل احمدپورسیال میں بڑا سیاسی پاور شو تصور کیا جا رہا ہے،

#رپورٹ محمدعمرفاروق سٹارنیوز گڑھ مہاراجہ