نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ، ابراہیم جاوید ویلفیئر فاؤنڈیشن، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی، سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اور مقامی کمیونٹی کے تعاون سے موضع ٹھٹی نصرت میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا۔

جھنگ (رائے منظور احمد عابد سے) نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ، ابراہیم جاوید ویلفیئر فاؤنڈیشن، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی، سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اور مقامی کمیونٹی کے تعاون سے موضع ٹھٹی نصرت میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا۔ کیمپ میں 500 سے زائد مریضوں کا مفت علاج اور ادویات فراہم کی گئیں۔ این سی ایچ ڈی کی ٹیم نے 100 سے زائد خواتین کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور بچوں کے تعلیمی وظائف کے لیے اندراج بھی کیا۔ مہمان خصوصی الحاج ملک نصرت اکیرا اور ملک احسان اللّہ کمبوہ تھے، جبکہ چیف میزبان حاجی ملک جاوید اقبال اکیرا تھے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی نے حکومت کے ہیلتھ فار آل اور ایجوکیشن فار آل کے عزم کو دہراتے ہوئے ویلفیئر کے کام جاری رکھنے کا وعدہ کیا

رپورٹ رائے منظور احمد عابد