جھنگ.وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کی تکمیل کا جائزہ لینے کمشنرفیصل آبادسلوت سعید ضلع جھنگ پہنچ گئیں۔
کمشنر نےجھنگ پہنچتے ہی زیر تعمیر واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈراورایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی خرم شہزاد بھٹی سے بریفنگ لی۔اس موقع پر بتایا گیا کہ 73 کروڑ روپے کی خطیر لاگت سے تعمیر ہونے والا واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ اکتوبر 2025 میں مکمل ہو گااورواٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ سے سیوریج کے پانی کو صاف کرنے کے بعد زراعت کیلئے استعمال کیا جا سکے گا۔کمشنر فیصل آباد نے واٹر ٹریمنٹ پلانٹ کے میگا پراجیکٹ کو ٹائم لائن کے مطابق مکمل کرانے کا حکم دیا اور کہا کہ متعلقہ افسران تعمیراتی کاموں کی مسلسل نگرانی جاری رکھیں۔کمشنر سلوت سعیدنے ٹوبہ روڑ بائی پاس پر ماڈل کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام زیر تعمیر مویشی منڈی کے مقام کا وزٹ بھی کیا اور60۔ایکٹراراضی پر زیر تعمیر مویشی منڈی کے جاری کام کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ یہ منصوبہ مئی 2025 میں مکمل ہو جائے گااورمویشی منڈی میں شیڈز، مسجد،ہوٹل،ایڈمن بلاک شامل ہیں۔کمشنر نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر ہفتے میں دو مرتبہ کام کا خود جائزہ لیں اور پراجیکٹ کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ مویشی منڈی کے قیام سے مویشی پال کو جانوروں کی خریدوفروخت میں سہولت میسر آئے گی۔کمشنر سلوت سعید نے ضلع جھنگ میں پنجاب سیٹیز امپروومنٹ پروگرام کے تحت زیر تعمیر ڈسپوزل اسٹیشن کا دورہ کیا اورمنصوبہ پر عملدرآمد کی پیشرفت پر بریفنگ لی۔27 کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہونے والا ڈسپوزل اسٹیشن آئندہ دو ماہ میں فعال ہو جائے گا۔کمشنر نے منصوبہ کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جھنگ کی عوام کی کیلئے یہ منصوبہ بہت بڑا سود مند ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ویز اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پر کام بہت تیزی سے جاری ہےاورمنصوبوں کی تکمیل میں شفافیت کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے۔کمشنرفیصل آباد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کےغلام نبی بلاک میں زیر تعمیر میڈیکل اینڈ کارڈیک ایمرجنسی پہنچ گئیں اور محکمہ بلڈنگ کے افسران سے میڈیکل اینڈ کارڈیک ایمرجنسی کی تکمیل کے حوالے سے بریفنگ لی۔ہیلتھ لیب کے اضافہ کے ساتھ اگلے چار ماہ میں مریضوں کیلئے سروسز کی فراہمی شروع ہو جائے گی۔کمشنر نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کرکے مریضوں سے سہولیات بارے دریافت کیا۔انہوں نے ہسپتال کیلئے دو نفرالوجسٹ کی الائیڈ ہسپتال فیصل آبادسے ٹریننگ کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کیں۔انہوں نےچلڈرن نرسری میں انتظامات و سہولیات کے حوالے سے ڈاکٹرز سے بریفنگ لی جبکہ نشوونما سنٹر کا دورہ کیا اور متعلقہ سٹاف و ڈاکٹر سے گفتگو کرکے انتظامات چیک کئے۔انہوں نے بچوں کی ایمرجنسی میں ڈاکٹر سے علاج معالجہ کے حوالے سے دریافت کیا۔کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں زیر تعمیر چناب آٹزم سنٹر و ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کا بھی دورہ کیا اور کہا کہ آٹزم سنٹر کا قیام ناگزیرہے۔
انہوں نے ہسپتال میں نئے تعمیر ہونے والے ڈے کئیر سنٹر کا دورہ کیااور بتایا کہ ڈویژن بھر میں ڈے کیئر سنٹرز کا جال بچھایا گیا ہے۔
کمشنر فیصل آبادسلوت سعید نے
ڈی سی آفس جھنگ میں اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی اور تمام ضلعی محکموں سے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق محکمانہ اقدامات پر مفصل بریفنگ لی۔ڈپٹی کمشنرجھنگ علی اکبر بھنڈر نے ضلع میں جاری عوامی بہبود کے اقدامات پر عملدرآمد سے تفصیلی آگاہ کیا۔کمشنر نےبنیادی مراکز صحت کی تزئین وبحالی اور تعمیر ومرمت کے جاری کاموں کو تیز کرنے کا حکم دیا اور اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ بلڈنگ کے افسران کو خصوصی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو تمام یونین کونسل کے وزٹ اور انسپکشن رپورٹ فراہم کرنے کی ہدایت کی جبکہ
سی او ہیلتھ سے کہا کہ 15 جنوری تک تمام ہیلتھ مراکز کے وزٹ کر کےجامع رپورٹ پیش کریں۔سی او ایجوکیشن سکولوں میں تدریسی عمل میں مزید بہتری کے لئے اقدامات کریں۔آؤٹ سورس سکولوں کے باقاعدگی سے وزٹ کئے جائیں۔انہوں نے محکمہ زراعت کے افسران سے کسان کارڑ،گرین ٹریکٹر سکیم،گندم اگاؤ مہم کے حوالے سے بریفنگ لی۔کمشنرنےواضح کیا کہ
سموگ کی روک تھام کے حوالے سے محکمہ تحفظ ماحول کی کارکردگی واضح نظر آنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی جھنگ کی دکانوں کے نئے کرایہ نامہ پر عملدرآمد کرایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام کو ہر شعبہ میں سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے۔
اضلاع کے دورے کرکے محکمانہ کارکردگی کو مسلسل چیک کررہی ہوں۔انہوں نے کہا کہ ضلعی افسران عوام الناس کے لئے قابل رسائی رہیں،ان کے مسائل مقامی سطح پر حل ہونے چاہیں۔دوردراز علاقوں میں ہفتہ وار کھلی کچہریوں لگائیں۔کمشنر نےہدایت کی کہ شہری خوبصورتی کے جاری اقدامات کو مزید تیز کیا جائے۔
ستھراپنجاب پروگرام کی کامیابی کے لئے اقدامات ناگزیرہیں۔تجاوزات مافیا کا قلع قمع کیا جائے۔واٹر فلٹریشن پلانٹس مکمل فعال ہونے چاہیں۔سکولوں کے باہر زبیراکراسنگ بنوائیں۔پارکوں میں فیملیز اور بچوں کے لئے معیاری تفریحی سہولیات پر فوکس کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ جاری ترقیاتی منصوبے تیزی سے مکمل اور شفافیت یقینی ہونی چاہیے۔
کمشنر فیصل آباد سلوت سعیدنے ڈی سی آفس جھنگ میں محکمہ مال کے حوالے سےاہم اجلاس کی صدارت بھی کی۔کمشنر نے مختلف مدات میں سرکاری بقایاجات کی ریکوری کا جائزہ لیااورآبیایہ کی ریکوری کو مزید تیز کرنے کا حکم دیا۔انہوں نے کہا کہ باقیداروں کے خلاف شکنجہ مزید سخت کریں۔
سب رجسٹرار کے دفاتر کی مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں جبکہ ریونیو عدالت میں زیر التواء کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ بورڑ آف ریونیو کی ہدایات پر سرکاری زمینوں کی نیلامی کے جاری عمل کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں۔سرکاری زمین پر قابض عناصر کو قانون کی سخت گرفت میں لائیں اور ناجائز قابضین سے تاوان وصول کریں۔
کمشنر نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز محکمہ مال سے متعلقہ اہداف کی تکمیل کے لئے کمربستہ رہیں۔کام چور عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔انہوں نے واضح کیا کہ بورڈ آف ریونیو کے مختص کردہ KPIs کی تکمیل بھی ترجیح ہے۔
جھنگ.وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کی تکمیل کا جائزہ لینے کمشنرفیصل آبادسلوت سعید ضلع جھنگ پہنچ گئیں۔
171













