کمالیہ. ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر اور چیف آفیسر علی رضا کی زیر نگرانی تجاوزات کے خلاف آپریشن ،متعدد سامان قبضہ میں لے لیا گیا ….
ٹوبہ ٹیک سنگھ ( سٹارنیوز)تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی اقرا ناصر اور چیف آفیسر علی رضا نے شہر میں تجاوزات کے خلاف بلا تفریق آپریشن جاری رکھنے کی ہدایات جاری کیں جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے عملہ انفورسمنٹ میونسپل کمیٹی نے عید گاہ روڑ ،کلمہ چوک سمیت دیگر علاقوں میں تجاوزات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے سامان ضبط کرنے کے ساتھ ساتھ جرمانے عائد کیے. اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر کا کہنا تھا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن مرحلہ وار جاری رہے گا لہزا دوکاندار اپنا سامان اپنی دوکان کی حدود میں رکھیں بصورت دیگر سامان ضبطگی کے ساتھ ساتھ ایف آئی آر کا اندراج بھی ہوگا.
رپورٹ اسد مسعود بیوروچیف سٹارنیوز ٹوبہ ٹیک سنگھ













