خواہش قلبی اور فرض منصبی کا امتزاج خوش قسمتی کی علامت ہے۔صاحبزادہ ڈاکٹر کاشف سلطان، شخصی صلاحیتوں کے ادراک کے بعد مستقبل میں پیشہ منتخب کیا جائے، نفرحسین سواگ،بڑے خوابوں کے حصول کیلئے محنت کا شعار بنائیں، راو انیس، لوگوں کی زندگی میں مثبت تبدیلی کانام ایجوکیشن کہلاتا ہے، عثمان حیدر بھٹی
احمدپورسیال(سٹارنیوز) خواہش قلبی اور فرض منصبی کا امتزاج خوش قسمتی کی علامت ہے۔صاحبزادہ ڈاکٹر کاشف سلطان، شخصی صلاحیتوں کے ادراک کے بعد مستقبل میں پیشہ منتخب کیا جائے، نفرحسین سواگ،بڑے خوابوں کے حصول کیلئے محنت کا شعار بنائیں، راو انیس، لوگوں کی زندگی میں مثبت تبدیلی کانام ایجوکیشن کہلاتا ہے، عثمان حیدر بھٹی، تفصیلات کےمطابق کیرئیر کونسلنگ کانفرنس کاانعقاد کیاگیا، جس میں مندرجہ بالا مقررین کے علاوہ چوہدری ظفر اقبال باجوہ، طاہراقبال،گل شیر ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر تحصیل چوبارہ، ملک ڈاکٹر عدیل حسن اعوان، شہباز فرید، مختار خان، امتیازرحمانی، رانا محمد نعیم، عمران مہدی، ڈاکٹر ثناوش، مہک علوی، انصر تابش، قراہ العین انصر خان بلوچ سمیت دیگر افراد نے بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے نصیحت آموز گفتگو کی۔ اس موقع پر مقررین کی تقاریر سے منتخب سوالات کے جوابات پر طلبہ وطالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے، خوبصورت تقریب میں پرائیڈ کمیونٹی ایوارڈ،گیسٹ آف آنرز کے منتخب معززین میں بھی ایوارڈز تقسیم کیے گئے، بھرپور آور ولولہ انگیز پروگرام میں ہزاروں طلبہ وطالبات نے شرکت کی، پوزیشن ہولڈرز متعلمین میں شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں،













